• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیڈ روم میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرنے پر مہوش حیات کے مداح نالاں

شائع February 12, 2021
اداکارہ نے نفرت پر مبنی کمنٹ کرنے والے افراد کو کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے نفرت پر مبنی کمنٹ کرنے والے افراد کو کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عام طور پر مداح جہاں اپنی پسندیدہ اداکاروں کی تصاویر و ویڈیوز کو سراہتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں بعض افراد شوبز شخصیات کی معمولی سی تصاویر پر بھی تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ ماضی میں بھی مہوش حیات کی تصاویر پر لوگوں نے ان پر بولڈ انداز کا الزام لگا کر ان پر تنقید کی تھی لیکن گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے بیڈ روم میں کھچوائی گئی تصویر پر لوگ ان پر نالاں دکھائی دیے۔

اداکارہ نے 11 فروری کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بیڈ روم میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں بسترے پر بالوں میں ہاتھ ڈالے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن لکھا کہ ’انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود سے ہی لڑ رہی ہیں‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ’فکرمند‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ہونٹوں کا ایموجی بھی استعمال کیا۔

بعض افراد نے اداکارہ کو شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا—اسکرین شاٹ
بعض افراد نے اداکارہ کو شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور بہت عرصہ گزر جانے کے باوجود انہیں ملنے والے ’تمغہ امتیاز‘ ایوارڈ پر سوالات بھی اٹھائے۔

مہوش حیات کو 2019 میں ان کی بہترین اداکاری کی بدولت ’تمغہ امتیاز‘ ملا تھا تاہم ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ انہیں کن کے کہنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا؟

کچھ افراد نے اداکارہ کی بہادری کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ
کچھ افراد نے اداکارہ کی بہادری کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی بعض افراد نے اداکارہ کی جانب سے آئٹم سانگ کیے جانے اور بعض افراد نے ان کے بولڈ انداز پر بھی بات کرتے ہوئے ان کے لیے نفرت پر مبنی کمنٹس لکھے۔

بعض افراد نے تو ان کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ وہ لوگ حاضر ہوں، جنہوں نے تاحال اداکارہ کی ویڈیو نہیں دیکھی؟

زیادہ تر افراد نے ان کی تصویر پر منفی کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ
زیادہ تر افراد نے ان کی تصویر پر منفی کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا تاہم کئی افراد نے اداکارہ کا ساتھ بھی دیا اور انہیں بہادر بھی قرار دیا۔

اداکارہ کی مذکورہ تصویر کو کئی شوبز شخصیات نے انسٹاگرام پر پسند کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی مہوش حیات نے شوبز شخصیات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024