• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک ایک آڈیو سوشل ایپ تیار کرنے میں مصروف

شائع February 11, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک کو ایسی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے جو اپنے حریفوں کے خیالات کو چرا لیتی ہے۔

اب فیس بک نے ایک سوشل آڈیو ایپ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیس بک حال ہی میں مقبول ہونے والی انوائٹ اونلی آڈیو ایپ کلب ہاؤس جیسی ایپلیکشن کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

کلب ہاؤس آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے حال ہی میں متعارف کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کی نئی پراڈکٹ ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے، تو ابھی واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کلب ہاؤس میں شمولیت اختیار کرکے اس میں ایک روم میں اگیومینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کے مستقبل پر بات کی۔

اس ایپ میں ان کی موجودگی چونکا دینے والی تھی، مگر فیس بک کی جانب سے ویسی ایپ کی تیاری حیران کن نہیں۔

کمپنی کی جانب سے پہلے بھی متعدد ایپس کے اہم فیچرز جیسے اسنیپ چیٹ کی اسٹوریز اور ٹک ٹاک پر مبنی ریلز کو انسٹاگرام کا حصہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے پہلے ہی کلب ہاؤس جیسی ایک ایپ اسپیسز پر کام کیا جارہا ہے جو اس وقت بیٹا مرحلے میں ہے۔

ٹوئٹر نے اس مقصد کے لیے ایک سوشل پوڈ کاسٹنگ کمپنی بریکر کو بھی خرید لیا تاکہ اس کی سوشل آڈیو میں مہارت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

دوسری جانب مارک کیوبن کی جانب سے بھی ایک لائیو آڈیو ایپ فائر سائیڈ پر کام کیا جارہا ہے۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نظر میں آڈیو مستقبل میں لوگوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024