موٹرولا کا انٹری لیول فون موٹو ای 6 آئی پیش
موٹرولا نے اپنا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون موٹو ای 6 آئی متعارف کرادیا ہے۔
اس فون میں یونی ایس او سی ٹائیگر ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ 10 (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔
فون میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج شامل ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو وہ 6.1 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین ہے جس میں نوچ ڈیزائن میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
موٹو ای 6 آئی میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس میں ہیڈفون جیک موجود ہے اور 2 رنگوں ٹائیٹنیم گرے اور پنک میں دستیاب ہوگا۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔
اس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل ڈیپٹھ سنسر ہے۔
بنیادی طور پر یہ 2020 کے موٹو ای 6 ایس کی نئی شکل ہے اور اسے سب سے پہلے برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
اس کی قیمت 205 ڈالرز (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔