• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ شو کی میزبانی کریں گے

شو 14 فروری سے نشر ہوگا  —فائل فوٹو :انسٹاگرام
شو 14 فروری سے نشر ہوگا —فائل فوٹو :انسٹاگرام

اداکار آغا علی اور حنا الطاف نجی ٹی وی چینل پر 'دی کَپل شو' کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جہاں وہ شوبز سے وابستہ جوڑوں کا انٹرویو کریں گے۔

گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے آغا علی اور حنا الطاف نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شو کا پریمیئر 14 فروری کو ہوگا۔

آغا علی نے کہا کہ 14 فروری کچھ لوگوں کے لیے محبت کا دن ہے لیکن ان کے لیے ہر دن محبت کا دن ہے۔

مزید پڑھیں: حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی سے کیا وعدہ کیا تھا؟

حنا الطاف نے کہا کہ پریشان نہ ہوں شو اس جملے جیسا نہیں ہوگا، جس حد تک ہوگا ہم اس شو کو حقیقی رکھنے کی کوشش کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس پر آغا علی نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ شو حقیقی ہی ہے۔

آغا علی نے کہا کہ اس شو میں مزا آئے گا، میرا خیال ہے کہ لوگوں کو ہمارا نیا رخ دیکھنے کو ملے گا اور مجھے اُمید ہے کہ وہ اسے پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی شو کی میزبانی کررہے ہیں لیکن آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ شو کی میزبانی کریں گے۔

آغا علی نے کہا کہ حنا الطاف شوز پر بہت زیادہ سخت مزاج ہوتی تھیں اور ان کے ساتھ شوز کی میزبانی کرنا بہت مختلف تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حنا الطاف نے کہا کہ 'ہم نے شوز کی میزبانی شادی سے پہلے بھی کی ہے لیکن اس وقت ہم ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر یا کسی اور کے ساتھ میزبانی کرنا، ظاہر ہے کہ یہ بہت پیچیدہ ہے، آپ شادی شدہ ہوسکتے ہیں لیکن یہ آپ کا کام ہے، آپ کو ایک دوسرے کو جگہ دینی ہوگی۔

حنا الطاف کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دینے سے متعلق سوال پر آغا علی نے کہا کہ میں دنیا میں کسی بھی چیز کے مقابلے میں حنا کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں کے آنے والے شو کا طریقہ کار تھوڑا بہت امریکی لیٹ نائٹ شوز پر مبنی ہوگا، جیسا کہ جیمز کورڈن کا 'دی لیٹ لیٹ شو' یا جمی فالون کا 'دی ٹونائٹ شو' جیسا ہوگا، جو سیلیبریٹی مہمانوں کے ساتھ گیمز اور بات چیت کا مرکب ہوگا۔

مزید پڑھیں: حنا اور آغا کا ڈراما 'دل گمشدہ'

شو کے مہمان جوڑے ہوں گے لیکن ان دونوں کا شوبز سے ہونا ضروری نہیں، دونوں میں سے کوئی ایک معروف شخصیت ہوسکتا ہے۔

حنا الطاف نے کہا کہ ہماری نئی نئی شادی ہوئی اور ہم اپنے مہمانوں سے سیکھ رہے ہیں اور آغا علی کا بھی کہنا تھا کہ ان کے مہمان کچھ متاثر کن چیزیں کہتے ہیں۔

دونوں کے مہمانوں میں اب تک ندا یاسر اور یاسر نواز، نادیہ خان اور ان کے شوہر، علی سفینہ اور حرا ترین، حرا اور مانی اور ایمن اور منیب شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شو نشر ہونے کا وقت نہیں بتایا گیا لیکن یہ آج انٹرٹینمنٹ پر شام یا رات کو نشر ہونے کا امکان ہے۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ اس شو میں بہت زیادہ مواد ہے جو انہوں نے کبھی پاکستانی ٹی وی شوز پر نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت شوز کیے ہیں، 2015 میں، میں نے سب سے زیادہ مارننگ شوز کا گنیز ریکارڈ حاصل کیا تھا جس پر حنا الطاف نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

اس پر آغا علی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے، اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مہمانوں کے ساتھ گھریلو مسائل پر بھی بات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024