• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ریلیز

شائع February 11, 2021
جلد ہی گلوکار کا ایلبم ریلیز کردیا جائے گا—اسکرین شاٹ
جلد ہی گلوکار کا ایلبم ریلیز کردیا جائے گا—اسکرین شاٹ

گلوکار، موسیقار و اداکار اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک ایلبم ’میں تیرا‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز کردیا گیا۔

گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ جلد ہی وہ پہلا سولو ایلبم ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

اذان سمیع خان نے بتایا تھا کہ ان کے پہلے میوزک ایلبم کو فروری کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا تاہم ایلبم کا ٹائٹل گانا 10 فروری کو ریلیز ہوگا۔

اب ایلبم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ہوں ریلیز کردیا گیا، جسے شائقین کافی سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع 63 موسیقاروں کے ساتھ پہلا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کو تیار

’میں تیرا‘ ویلن ٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے اور یہ گانا پیار کرنے والے افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔

گانے میں اگرچہ بولی وڈ و ہولی وڈ فلموں کی طرز کے رومانوی سین دکھائے گئے ہیں تاہم گانے میں اذان سمیع خان اور کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی کے رومانس کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

’میں تیرا‘ کی ہدایت کاری احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اس گانے کی موسیقی بھارتی موسیقار مغدیب بوس نے دی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گانے ریلیز ہونے کے بعد کئی شائقین نے اذان سمیع خان کو والد کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ ویڈیو میں بلکل والد کی جوانی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

اذان سمیع خان کے پہلے سولو ایلبم کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 9 گانے شامل ہیں۔

میوزک ایلبم میں ’میں تیرا‘ سمیت ’ماہیا، ڈھولنا، جادوگری، عاشقی، میرے سجنا رے، زما، تو اور دیگر گانے شامل ہیں۔

ایلبم کے حوالے سے گزشتہ ہفتے اذان سمیع خان نے ڈان امیجز کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے پہلے میوزک ایلبم پر کافی محنت کی ہے اور ان کے ایلبم کو سننے والوں کے لیے بہتر تحفہ بنانے کے لیے ان کا دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے پہلے میوزک ایلبم کو شائقین کے لیے یادگار بنانے کے لیے ان کے ساتھ پاکستان کے علاوہ بھارت، ترکی، مکدونیا اور برطانیہ کے موسیقاروں اور تکنیکی افراد نے کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024