• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'دی وزرڈ آف اوز' بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

شائع February 10, 2021
آنے والے فلم کے حوالے سے چند تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن نئی فلم میوزیکل نہیں ہوگی— فائل فوٹو: رائٹرز
آنے والے فلم کے حوالے سے چند تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن نئی فلم میوزیکل نہیں ہوگی— فائل فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ میں معروف ترین فلموں میں شامل کلاسک فلم 'دی وزرڈ آف اوز' کا ریمیک بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز'' کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی اینڈ ٹی انکارپوریشن وارنر برادرز اسٹوڈیو کے یونٹ نیو لائن سینما نے کہا کہ وہ ڈوروتھی کی کہانی اور اوز کی سرزمین پر اس کی سیر کو نئے سرے سے بنانا چاہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ کہانی ایل فرنک باؤم کی تحریر کردہ بچوں کی کتاب دی ونڈرفل وزرڈ آف اوز میں تھی، جو 1900 میں شائع ہوئی تھی۔

اسٹوڈیو کے مطابق ایچ بی او کی ایمی ایوارڈ یافتہ سیریز واچ مین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نیکول کاسیل اس نئی فلم کی ہدایات دیں گی۔

نیکول کاسیل نے ایک بیان میں اصلی تھیمز، ہمت، دانائی اور گھر کی تلاش پہلے سے کہیں زیادہ وقتی اور فوری محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر ایک مشکل کام ہے اور ایک نئی پیلی اینٹوں کی سڑک کے راستے پر میں اپنے بچپن کے ان ہیروز کے ساتھ رقص کے لیے بے چین ہوں۔

آنے والے فلم کے حوالے سے چند تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن نئی فلم میوزیکل نہیں ہوگی۔

'دی وزرڈ آف اوز' کی اوریجنل فلم 1939 میں ریلیز ہوئی جس میں 'اوور دی رینبو' گانے میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ موجود تھیں، جس نے بہترین گانے کے لیے اکیڈمی ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاہم یہ بہترین فلم کا اعزاز حاصل نہیں کرسکی تھی۔

اس وقت سے لے کر اب تک اس کہانی کے کئی ریمیکس اور اسپن آفس بن چکے ہیں جن میں 2013 میں ریلیز ہونے والی ڈزنی فلم اوز دی گریٹ اینڈ پاورفل بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024