• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسٹاک مارکیٹ میں 16 سال بعد ریکارڈ ایک ارب حصص کا کاروبار

شائع February 10, 2021
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ حصص کا کاروبار ہوا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ حصص کا کاروبار ہوا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ ایک ارب حصص کا لین دین ہوا جو چھوٹی کمپنیوں کی بدولت 16 سال میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر خرم شہزاد کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروباری سیشن کا انحصار حصص کی تعداد پر رہا جہاں ورلڈ کال ٹیلی کام (ڈبلیو ٹی ایل) کا صرف 37 فیصد حصہ تھا اور اسی طرح 51 فیصد حصہ تین کمپنیوں کا تھا جن میں اکثر چھوٹی کمپنیاں ہیں۔ حصص کے اعتباد سے ڈبلیو ٹی ایل 37 کروڑ حصص کے ساتھ بدستور سرفہرست رہی اور اس کا اختتام ایک روپے 68 پیسے پر ہوا۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ دوسرے نمبر رہی جس کی حصص کی قیمت 4 روپے 54 پیسے تھی اور 10 کروڑ 70 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حصص کے اعتبار سے لین دین میں کم مالیت کی دیگر کمپنیاں سرفہرست رہیں۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی رہی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 30 اعشاریہ 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 644 پر بند ہوا۔

سیمنٹ کے شعبے کا کاروبار رجحان کے برعکس رہا جو 19 میں سے 17 اسٹاکس میں بہتری کے ساتھ 2.5 فیصد سے 7.5 فیصد تک رہا۔

ریفائنری سیکٹر میں این آر ایل کاروباری دن کے آخری لمحات میں تیزی آئی اور دیگر شعبوں میں بینکنگ، آٹوز، اسٹیل، ٹیکنالوجی اور فارما نے بھی بھارتی منافع کمایا۔

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) اسٹاکس میں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر نمایاں بہتری آئی تھی لیکن آج تنزلی کا شکار رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024