• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے شادی کرلی

شائع February 10, 2021
راحیل بٹ نے شوبز سے باہر کی لڑکی سے شادی کی، رپورٹ—فوٹو: انسٹاگرام
راحیل بٹ نے شوبز سے باہر کی لڑکی سے شادی کی، رپورٹ—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئی گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ کی رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

راحیل بٹ نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ’آگ ٹی وی‘ میں ماڈلنگ و میزبانی بھی کرتے دکھائی دیے۔

ماڈلنگ و میزبانی میں شہرت حاصل کرنے کے بعد راحیل بٹ نے 2010 کے رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

راحیل بٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
راحیل بٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

راحیل بٹ نے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کی کامیابی کے بعد اسی ڈرامے کی دیگر سیزن میں بھی کام کیا جن میں ’عینی کی آئے گی بارات‘ اور ’کس کی آئے گی بارات‘ سمیت دیگر سیریز شامل ہیں۔

یہ سیریز 2010 سے 2012 کے اختتام تک جیو ٹی وی پر نشر کی جاتی رہیں، مذکورہ سیریز کے علاوہ بھی راحیل بٹ نے دیگر ڈراموں اور شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

راحیل بٹ اگرچہ سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں، تاہم 9 فروری کو سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں انہیں دلہن اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کی شادی کی تصاویر 9 فروری کو وائرل ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کی شادی کی تصاویر 9 فروری کو وائرل ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ان کی شادی کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ راحیل بٹ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ہی لڑکی رمشا سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راحیل بٹ کی دلہن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے اور دونوں کی شادی ہوتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں نے کب شادی کی اور کیا دونوں پہلے سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے یا پھر دونوں نے اہل خانہ کی پسند کے مطابق شادی کی۔

سوشل میڈیا پر بھی ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے راحیل بٹ کو شادی کی مبارک باد پیش کی۔

رپورٹس کےمطابق اداکار نے 9 فروری کو شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس کےمطابق اداکار نے 9 فروری کو شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

وائرل ہونے والی تصاویر میں راحیل بٹ کو نہ صرف دلہن بلکہ دیگر اہل خانہ کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کے بعد کرائے گئے فوٹوشوٹ میں راحیل بٹ کو تھری پیس سوٹ جب کہ ان کی دلہن رمشا کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دلہن اور دولہا کے دیگر اہل خانہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
وائرل ہونے والی تصاویر میں دلہن اور دولہا کے دیگر اہل خانہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024