• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیاؤمی کا فلیگ شپ فون می 11 عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش

شائع February 9, 2021
می 11 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می 11 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے 2020 کے اختتام میں اپنا فلیگ شپ فون می 11 چین میں متعارف کرایا تھا جو کوالکوم کے نئے طاقتور پراسیسر سے لیس اولین فون بھی تھا۔

شیاؤمی می 11 اب چین سے باہر دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، جس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ چارجر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو چین میں صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔

سب سے نمایاں تبدیلی 12 جی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کا نہ ہونا ہے جبکہ باکس میں 55 واٹ چارجر کی موجودگی ہے۔

اس سے ہٹ کر باقی سب کچھ چین والے فون جیسا ہی ہے۔

یہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس فون ہے۔

اسی طرح 6.81 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر میں دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے والا سنسر بھی موجود ہے، جس کے بارے میں چینی ورژن میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے، جبکہ اس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی می 11 میں 4600 ایم اے ایچ یٹری 55 واٹ وائرڈ، 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کے لیے بھی 10 واٹ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، پہلے سے ہہتر نائٹ موڈ، ڈوئل 5 جی کنکٹویٹی، وائی فائی 6 ای سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.2 اور نیوی گیشن سروس قابل ذکر ہیں۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جو کہ می 10 سیریز کے مین کیمرے جیسا ہی ہے۔

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا 123 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ ہے جبکہ تیسرا 5 میگا پکسل میکرو لینس ہے۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں موجود ہے۔

عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کے بعد امید ہے کہ یہ فون آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں بھی دستیاب ہوسکتا ہے۔

اس فون کے 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 749 یورو (ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 799 یورو (ایک لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024