• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

لاہور کی سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے سے 3 مسلح افراد گرفتار

شائع February 9, 2021
سیشن کورٹ کے دروازے سے تین افراد کو گرفتار کر کے رائفلز، گولیاں اور میگزین برآمد کر لی گئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
سیشن کورٹ کے دروازے سے تین افراد کو گرفتار کر کے رائفلز، گولیاں اور میگزین برآمد کر لی گئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں ہتھیار ساتھ لے کر چلنے والے تین افراد کو سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت کے سیکیورٹی انچارج مبشر اعوان کے مطابق گرفتار افراد رائفلز سمیت ہتھیار میگزین اور گولیوں کے ساتھ لے کر آئے تھے، انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں افراد ایک مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت آئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: سیشن کورٹ کے باہر سے 7 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

مبشر اعوان نے کہا کہ سیشن کورٹ میں اسلحہ لانا ممنوع ہے کیونکہ یہ ریڈ زون میں واقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی عدالت کے احاطے میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائی کے لیے اسے اسلام پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا جہاں گرفتار تینوں افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئیں، دو افراد کو ’’تصدیق کے بعد‘‘ رہا کردیا گیا۔

ان کے خلاف مقدمات پنجاب آرمس آرڈیننس، 1965 کی دفعہ 13-2 (اے) کے تحت درج کیے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ان تینوں افراد کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، رائفل، چھ گولیاں اور ایک میگزین کے ہمراہ ایک شخص کو ججز کے گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے کو عدالت کے دروازے سے گرفتار کیا گیا، ان کے پاس بھی ایک رائفل کے ساتھ ساتھ چھ گولیاں اور ایک میگزین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سیشن کورٹ کے باہر سے 3 ملزمان جدید آتشی اسلحہ سمیت گرفتار

تیسرے شخص کو بابا گراؤنڈ سیشن عدالت سے رائفل، 10 گولیوں اور ایک میگزین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں یہ پہلا موقع نہیں جب پولیس نے عدالت کی عمارت سے اسلحہ لے جانے والے افراد کو گرفتار کیا ہو، 12 جنوری کو لاہور کے بابا گراؤنڈ کے ساتھ ملحقہ ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ کے باہر سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، لاہور پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سات افراد سے پانچ رائفلیں، پانچ پستول اور 700 گولیاں ضبط کی گئی تھیں۔

ایک ہفتے کے بعد 18 جنوری کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی پارکنگ سے تین مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کے قبضے سے دو پستول اور چار پوری طرح سے بھری ہوئی میگزینیں ملی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025