• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع February 9, 2021
اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹس میں والدہ کے انتقال کی اطلاع دی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹس میں والدہ کے انتقال کی اطلاع دی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ، میزبان و پروڈیوسر ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔

ندا یاسر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں والدہ اور بہن و بھائیوں کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ ان سے بچھڑ گئیں۔

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں والدہ کو بہادر، مضبوط اور زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کیسے ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی والدہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ شوہر اور بچوں کے ساتھ جنوبی ایشیا کے ملک مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

ندا یاسر نے والدہ کے انتقال سے چند گھنٹے قبل ہی مالدیپ میں اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی شوہر اور بچوں کے ساتھ مالدیپ کے سمندری سیاحتی مقام پر گزارے گئے لمحات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں، شوبز و سیاسی شخصیات نے ان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024