• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا فلیگ شپ فیچرز سے لیس نیا مڈرینج اسمارٹ فون

شائع February 8, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے ایسا نیا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں فلیگ شپ فیچرز دیئے جارہے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایف 62 کے بارے میں لیکس تو کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون 15 فروری کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ اس میں جو پراسیسر دیا جارہا ہے وہ فلیگ شپ فونز کا حصہ رہا ہے۔

اس فون میں ایکسینوس 9825 پراسیسر دیا جائے گا جو اس سے قبل گلیکسی نوٹ 10 کا حصہ رہ چکا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی کے ٹیزر میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اس فون میں فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا ہوگا۔

اسی طرح بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا۔

اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ فون میں 7000 ایم اے ایچ کی طاقتور ترین بیٹری ہوگی، جس کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

یہ فون 6.7 انچ کے سپر امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہوسکتا ہے جبکہ سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے ون یو 3.1 سے کیا جائے گا۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جاسکتی ہے تاہم میموری آپشنز زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

کچھ رپورٹس کے مطابق کچھ مارکیٹس میں یہ فون گلیکسی ایم 62 کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے۔

اسے سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور بعد میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی ایف 62 کی قیمت 340 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024