• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مریم نواز کی بڑی بیٹی حادثے میں زخمی، حالت خطرے سے باہر

شائع February 7, 2021
مریم نواز کا دورہ حیدرآباد منسوخ کر دیا گیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز کا دورہ حیدرآباد منسوخ کر دیا گیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی بیٹی ایک حادثے میں زخمی ہوگئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'مریم نوازشریف کی بڑی بیٹی حادثے میں زخمی ہوگئیں'۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مریم نواز کی بیٹی 'مہرالنسا آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں، سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی'۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ 'مہرالنسا اس وقت آئی سی یو میں ہیں اور الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بیٹی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے'۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 'اپیل ہے کہ مہرالنسا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024