• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیر دفاع کے بھائی نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دے دیا

شائع February 7, 2021
لیاقت خٹک نے تقریب سے خطاب کیا—فائل فوٹو: فیس بک
لیاقت خٹک نے تقریب سے خطاب کیا—فائل فوٹو: فیس بک

نوشہرہ: صوبائی وزیر برائے آبپاشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر انہیں ’حقائق‘ سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر سبق گاؤں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کو ہر ایک چیز بتانا چاہتا ہوں کہ کون میری وزارت چلا رہا ہے‘۔

وزیر کا کہنا تھا کہ قوم نے انہیں ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا لیکن کچھ عناصر کرپشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں مزید خاموش نہیں رہ سکتا، وقت آگیا ہے کہ میں اپنی جماعت کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کروں‘۔

مزید پڑھیں: چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں نوشہرہ کے سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ تحصیل ناظم کا انتخاب لڑیں گے اور انہیں پی پی کے 63 کے ضمنی انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں۔

علاوہ ازیں نوشہرہ میں مختلف تقریبات سے خطاب میں وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا اور نریندرا مودی اپنے ہی جال میں پھنس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اگر اقلیتوں کے خلاف نریندر مودی کی پالیسیاں جاری رہیں تو بھارت دو مختلف ریاستوں میں تقسیم ہوجائے گا‘۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے 35 سالہ کیریئر میں منتقم سیاست نہیں کی اور صرف لوگوں کی خدمت کی، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اربوں روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے اور پی کے 63 سمیت تمام حلقوں میں لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور سرحدوں پر موجودہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اختلافات کو ختم کریں اور اتحاد کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین سے متعلق کہنا کچھ چاہ رہا تھا، منہ سے کچھ اور نکل گیا، پرویز خٹک

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنے آبائی علاقے مانکی شریف میں ہفتے کو ایک اجتماع سے خطاب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں جسے چاہوں اونچائی پر لے جاتا ہوں اور جسے چاہوں صفر کرتا ہوں اور یہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں پورے ملک سے مقابلہ کر رہا ہوں اور اگر میں کچھ گڑ بڑ کروں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔

تاہم اپنے اس خطاب کے بعد پرویز خٹک نے اپنی ٹوئٹ پر وضاحت کی تھی کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ اُمیدواروں کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024