• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

میرے بچوں کے اغوا میں ملوث خاتون گرفتار ہوگئی، ماڈل صوفیا مرزا

شائع February 7, 2021
اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کے بچوں کو 10 سال قبل اغوا کیا گیا تھا — فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کے بچوں کو 10 سال قبل اغوا کیا گیا تھا — فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ صوفیا مرزا نے انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو 10 سال قبل اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی ملزم خاتون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔

صوفیا مرزا نے انسٹاگرام پر 2 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں اس بات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی بعد بلآخر ان کے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی خاتون ملزم گرفتار ہوگئیں۔

اداکارہ کے مطابق ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ صدف ناز کو پاکستان سے دبئی منتقل ہوتے وقت ایئرپورٹ پر گرفتار کیا، جو کہ ان کے بچوں کی جعلی ماں بنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے بچوں کے اغوا سے متعلق بتایا کہ ان کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے خاتون صدف ناز اور ان کے دیگر دو ساتھیوں سے مل کر ان کے بچوں کو پاکستان سے اغوا کرکے دبئی اسمگل کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے سابق شوہر اور صدف ناز نے ان کے بچوں کے 'ب فارم' اور 'برتھ سرٹیفکیٹ' سمیت دیگر دستاویزات تبدیل کیے اور صدف ناز ایک دہائی سے ہی ان کے بچوں کی ماں بنی ہوئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے سابق شوہر اور صدف ناز کا گروہ بااثر ہے اور اس گروہ کے باقی تمام افراد تاحال مفرور ہیں اور ان کے بچے بھی تاحال دبئی میں ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کو بازیاب کروایا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بھی بچوں کی بازیابی کے لیے ساتھ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل و اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام

اداکارہ نے صدف ناز کی گرفتاری کو حالیہ دور حکومت کا اچھا کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کی جعلی ماں بننے والی خاتون کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

اگرچہ اداکارہ نے صدف ناز نامی خاتون کو گرفتار کرنے سے متعلق بتایا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایف آئی اے نے حراست میں لی گئی خاتون کو عدالت میں پیش کیا یا نہیں اور انہیں کب گرفتار کیا گیا تھا؟

وزیر اعظم میرے بچوں کی اغوا کا نوٹس لیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
وزیر اعظم میرے بچوں کی اغوا کا نوٹس لیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوری میں ماڈل و اداکارہ نے لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی بازیابی کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی، جس پر عدالت نے اداکارہ کے بچوں کی اغوا سے متعلق وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی۔

اس سے قبل ستمبر 2019 میں ایف آئی اے نے تصدیق کی تھی کہ اداکارہ و ماڈل صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے انہیں کیس منتقل کیے جانے کے بعد اداکارہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش شروع کیے جانے سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے خلاف سابق شوہر ہی جھوٹی مہم چلا رہے ہیں۔

اداکارہ کے حوالے سے اگست 2019 میں خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ وہ بھی ماڈل ایان علی کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں تاہم اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔

لیکن بعد ازاں ستمبر 2019 میں ایف آئی اے نے تصدیق کی تھی کہ اداکارہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024