• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیویارک اسمبلی میں 'یوم کشمیر' سے متعلق قرارداد منظور، پاکستان کا خیر مقدم

شائع February 6, 2021 اپ ڈیٹ February 7, 2021
یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو امریکی- پاکستانی وکالت گروپ کی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ تھی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان
یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو امریکی- پاکستانی وکالت گروپ کی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ تھی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان

نیویارک کی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد منظور ہونے پر دفتر خارجہ نے اسے 'خوش آئند پیش رفت' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 'قرارداد کشمیری عوام کی ہمت اور استقامت کو سراہتی ہے اور ان کی منفرد ثقافتی اور مذہبی شناخت کو تسلیم کرتی ہے'۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست نیویارک تمام کشمیریوں کے لیے مذہب، تحریک اور اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کی حمایت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ قرارداد کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بین الاقوامی حمایت جاری رہنے کا ایک اور مظہر ہے جس کا ذکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ قرارداد اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا'۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نیویارک اسمبلی رکن نادر سیوگ اور امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا اس سلسلے میں مدد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدپڑھیں: تصاویر: یوم یکجہتی کشمیر

نیو یارک، امریکا کی پہلی ریاست بن گئی جہاں 5 فروری 2021 کو 'یوم کشمیر-امریکا' منانے کا اعلان کیا گیا۔

نیویارک کی ریاستی اسمبلی نے صوتی ووٹ کے ذریعے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے 5 فروری کو 'یومِ کشمیر امریکا' منایا جائے گا۔

یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو امریکی- پاکستانی وکالت گروپ کی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔

اس قرارداد میں کہا گیا کہ 'نیویارک کی ریاست تمام کشمیریوں کے لیے مذہب، تحریک اور اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کو حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے'۔

مزیدپڑھیں: کشمیری عوام کی حمایت کیلئے آج یوم یکجہتیِ کشمیر منایا جارہا ہے

نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کی قرارداد کی تعریف کی اور اس 'عظیم کام' کے لیے اے پی اے جی کے کردار کی تعریف کی۔

عائشہ علی نے نئی پیش رفت کو 'بہت اہم دن، انتہائی اہم قرارداد' دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024