• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوزوکی کی سب سے طاقتور اور تیزرفتار موٹرسائیکل متعارف

شائع February 6, 2021
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے اپنی سب سے طاقتور موٹرسائیکل ہایابوسا کا تھرڈ جنریشن ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

سوزوکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے 5 فروری کو ہایابوسا 2022 کو متعارف کرایا، جس کو سب سے پہلے رواں ماہ کے آخر میں یورپ میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد بتدریج دنیا بھر میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس نئے ماڈل میں کافی کچھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور تھرڈ جنریشن ماڈل کا ڈیزائن پہلے سے زیادہ بہتر ہے، جس میں ٹو ٹون باڈی کلر قابل ذکر ہے۔

موٹرسائیکل کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹ موجود ہے جبکہ ٹرن سگنلز کے لیے بلٹ ان پوزیشن لائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس میں 1340 سی سی ان لائن فورسلینڈر، لیکوئیڈ کول انجن اب یورو 5 اسٹینڈرڈ کے ساتھ ہے۔

انجن میں رائیڈ بائی وائر الیکٹرونک تھروٹل سسٹم بھی موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا سیٹ اپ لو اور مڈرینج میں آؤٹ پٹ اور ٹورکیو کو بڑھانے کے لیے ہے۔

انجن آؤٹ پٹ 187.7 ہارس پاور ہے اور اس میں 6 اسپیڈ ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔

موٹرسائیکل کا مجموعی وزن 264 کلوگرام ہے جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فیول مائلیج 14.9 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

یعنی یہ موٹرسائیکل ایک لیٹر پٹرول پر لگ بھگ 15 کلومیٹر کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس موٹرسائیکل میں کمپنی کی نئی انٹٰلی جنٹ رائیڈ سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ سسٹم چلانے والے کو 5 رائیڈنگ موڈ ان ایبل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ان رائیڈنگ موڈ میں پاور موڈ سلیکٹر، انجن بریک کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، بائی ڈائریکشنل کوئیک شفٹ سسٹم اور اینٹی لفٹ کنٹرول سسٹم شامل ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

اس کے علاوہ ایکٹو اسپیڈ لمیٹر نامی فیچر بھی دیا گیا ہے اور نام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ چلانے والے کو بائیک کی رفتار کی حد سیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یعنی 186 کلو میٹر فی گھنٹہ۔

اس موٹرسائیکل کی قیمت بھی دنگ کردینے والی ہے جو 18 ہزار 599 ڈالر (29 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024