• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کردیا، عثمان بزدار

شائع February 6, 2021
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کوئی احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کوئی احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا۔

راجن پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں کبھی کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

مزیدپڑھیں: جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ 15 اکتوبر سے فعال کرنے کا فیصلہ

عثمان بزدار نے کہا کہ آج آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور کوشش کی کہ ترقیاتی پیکج لے کر آؤں۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ آپ کا حق ہے کیونکہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان پنجاب کے سب سے پسماندہ ترین علاقے ہیں'۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور ہے کہ جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے انہیں خصوصی اہمیت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اتنخابی مہم کے دوران ہم نے وعدہ کیا تھا جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس کی مثال یہ ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ قائم کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام سیکریٹریز کا تقرر ہوچکا ہے اور آئند چند دنوں میں تمام دیگر امور بھی انجام پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے مختلف نمائندوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے اپنی گزارشات بھی پیش کیں اور خوشی کی بات ہے کہ آپ کے علاقے میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: یکم جولائی کو جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ فعال ہوجائے گا، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں جدید خطوط پر استوار ماں اور بچہ ہسپتال بھی فعال ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رواں برس کے اختتام پر جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنالیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب 33 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024