• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو 200 رنز کی مجموعی برتری، 6 کھلاڑی آؤٹ

شائع February 6, 2021
کیشپ مہاراج نے سیریز میں تیسری مرتبہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
کیشپ مہاراج نے سیریز میں تیسری مرتبہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
حسن علی نے شاندار باؤلنگ کی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
حسن علی نے شاندار باؤلنگ کی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کے غیرذمے دارانہ کھیل کے سبب پاکستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرنے کے باوجود 6 وکٹیں گنوا چکی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم نے 106 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 114 کے مجموعی اسکور پر اس کی پانچویں وکٹ گرگئی۔

جس کے بعد وی آن مڈلد نے ٹیمبا باووما نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم یہ شراکت دار 164 رنز کے مجموعی اسکور پر اس وقت ٹوٹ گئی جب مڈلر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

164 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد افریقی ٹیم کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 186 کے اسکور پر افریقی ٹیم کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والا بکی گرفتار

اس کے بعد مہمان ٹیم کی اگلی وکٹ 192 رنز پر گری جس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 201 رنز کے مجموعی اسکور پر مزید 2 وکٹیں گرگئیں۔

یوں جنوبی افریقی ٹیم 65 اوورز 4 بالوں پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیمبا باووما نے سب سے زیاد 44 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار گیندبازی کی اور حسن علی نے سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں۔

حسن علی نے صرف 54 رنز دے کر افریقی ٹیم کے 5 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

201 رنز پر جنوبی افریقی ٹیم کو آؤٹ کرنے کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنز نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اور قومی ٹیم کا کھاتا کھلنے سے قبل ہی عمران بٹ پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی اور عابد علی نے اسکور کو جیسے تیسے 28 تک پہنچا ہی تھا کہ عابد علی کی اننگز کیشپ مہاراج کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

پاکستان کو 45 کے اسکور پر بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بابر اعظم 8 رنز بنانے کے بعد سیریز میں تیسری مرتبہ کیشپ مہاراج کی وکٹ بن گئے، وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔

64 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز اظہر علی جارج لنڈے کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار پائے، انہوں 33رنز بنائے جبکہ مرد بحران فواد عالم بھی اس مرتبہ 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

76 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دیننے فہیم اشرف آئے اور دونوں نے مشکل وقت میں چھٹی وکٹ کے لیے 52 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔

دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل فہیم 29 رنز بنانے کے بعد جارج لنڈے تیسری وکٹ بن گئے۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے اور اسے می میں مجموعی طور پر 200 رنز کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پول: اسٹائلش بابراعظم کی کوہلی کو شکست، قومی کپتان ٹاپ ٹرینڈ

قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 78 رنز فہیم اشرف نے اسکور کیے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024