• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر اداکارہ زویا ناصر سے شادی کرنے والے ہیں؟

شائع February 6, 2021
دونوں سوشل میڈیا پر رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں سوشل میڈیا پر رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

یورپی ملک جرمنی کے یوٹیوبر و سیاح کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین کی جانب سے اسلام قبول کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے شادی کرنے والے ہیں۔

کرس بیٹزمین نے 5 فروری کو اپنی یوٹیوب ویڈیو اور انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے مسلمانوں کی طرز زندگی سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔

جرمن یوٹیوبر نے یوٹیوب پر جاری کی گئی 8 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں کلمہ شہادت پڑھنے اور زندگی میں پہلی بار نماز کی ادائیگی کو بھی دکھایا۔

ویڈیو میں کرس بیٹزمین نے بتایا کہ ان کی پیدائش یورپ میں ہوئی اور وہ وہیں پلے بڑے جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے پاکستان آکر اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے سے قبل اور مسلمانوں کے ساتھ زندگی گزار کر اسلام کو سمجھنے سے پہلے وہ بھی اسلام کو دہشت گردی، جنگ اور تشدد کا مذہب سمجھتے تھے مگر پاکستان میں رہ کر ان کے خیالات بدلے اور انہوں نے مذہب اسلام کے اصل مقصد کو سمجھا۔

ویڈیو میں انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے اور ساتھ ہی ویڈیو میں انہیں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے اسکول آف اسلامک کی مسلمان ہونے کی ڈگری لیتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

انسٹاگرام پر بھی کرس بیٹزمین نے اسلامک اسکول آف میامی کی مسلمان ہونے کی اسناد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

.یوٹیوبر کو کئی شوبز شخصیات نے بھی مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ

جرمن یوٹیوبر کی جانب سے اسلام قبول کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ کئی معروف شوبز شخصیات نے بھی انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔

انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی مبارک باد دینے والی شخصیات میں ان کی گرل فرینڈ اداکارہ زویا ناصر، اداکارہ منال خان، یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

مداحوں نے بھی یوٹیوبر کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ
مداحوں نے بھی یوٹیوبر کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ

کرس بیٹزمین کو اسلام قبول کیے جانے پر جہاں پاکستانی مداحوں نے مبارک باد پیش کی، وہیں ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹس بھی کیے کہ اب وہ ان کی زویا ناصر سے شادی کی خبر کے منتظر ہیں۔

متعدد مداحوں نے ان کے مسلمان ہونے کے بعد کمنٹس کیے کہ وہ اس خبر کو سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کب یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ زویا ناصر سے شادی کر رہے ہیں۔

مداحوں نے ان کے مسلمان ہوتے ہی ان کی زویا ناصر سے شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردیں—اسکرین شاٹ
مداحوں نے ان کے مسلمان ہوتے ہی ان کی زویا ناصر سے شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردیں—اسکرین شاٹ

کرس بیٹزمین اور زویا ناصر کو گزشتہ ایک سال سے ہی انتہائی قریبی دیکھا جا رہا ہے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ بنائی گئی نہ صرف ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں بلکہ انہیں رومانوی انداز کی تصاویر بھی دیکھا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کرس بیٹزمین پاکستان آئے ہی زویا ناصر کی محبت کے لیے تھے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

اگرچہ دونوں کھلے عام اپنی ویڈیوز اور انسٹاگرام پوسٹس میں خود کو بہترین دوست قرار دیتے ہیں اور انہیں بولڈ انداز میں رومانوی انداز میں بھی دیکھا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کبھی کھل کر محبت کا اظہار نہیں کیا۔

کرس بیٹزمین کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے تین دن قبل ہی زویا ناصر نے ان کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں دونوں گیمز کھیلتے دکھائی دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں کرس بیٹزمین نے بھی چند دن قبل ہی زویا ناصر کے ساتھ بنائی گئی نہ صرف ویڈیو شیئر کی تھی بلکہ وہ انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ کھچوائی گئی رومانوی انداز کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

دونوں کے رومانوی انداز کو دیکھتے ہوئے مداح انہیں ’جوڑے‘ کا لقب بھی دیتے ہیں اور دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کو بھی سراہتے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کبھی کھل کر محبت کا اظہار نہیں کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اب کرس بیٹزمین کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں ابتدائی طور پر ایک دوسرے سے تعلقات اور محبت کا اعتراف کریں گے، جس کے بعد دونوں اپنے تعلق کو رشتے میں بدلنے کا اعلان کریں گے۔

تاہم یہ کب تک ہوگا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024