• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوسرا ٹیسٹ: پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والا بکی گرفتار

شائع February 5, 2021 اپ ڈیٹ February 6, 2021
بکی کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن گرفتار کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
بکی کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن گرفتار کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والے بکی کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے ٹیسٹ میچ میں بکی کی سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا۔

پی سی بی نے بکی کے پکڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے گئے بکی کا گراؤنڈ کے لیے ڈی جے کا کارڈ بنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ 4وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتبہ شخص راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ اور میچ کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہا تھا۔

بورڈ کے مطابق ٹیلیفون پرمیچ کی معلومات دینے پر بکی کو پکڑ کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بکی کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پول: اسٹائلش بابراعظم کی کوہلی کو شکست، قومی کپتان ٹاپ ٹرینڈ

انہوں نے کہا کہ بلال نامی بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کر کے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا اور اسے گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بکی کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے اور بلال نامی بکی سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024