• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کا طاقتور بیٹری سے لیس اسمارٹ فون گلیکسی ایم 12

شائع February 5, 2021
گلیکسی ایم 12 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 12 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنی گلیکسی سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

گلیکسی ایم 12 بنیادی طور پر گلیکسی اے 12 سے مماثلت رکھتا ہے، تاہم اس نئی ڈیوائس میں زیادہ طاقتور بیٹری موجود ہے۔

اس نئے فون میں 6.5 انچ کا پی ایل ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 720 پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے۔

ڈسپلے میں انفٹنی وی نو میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جو 8 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے اندر پراسیسر کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا بس یہ عندیہ دیا کہ یہ 2.0 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کے علاوہ 3، 4 اور 6 جی بی ریم اور 32، 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی ایم 12 میں 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سنگل چارج پر مسلسل 24 گھنٹے ویب براؤزنگ کی جاسکتی ہے، 23 گھنٹے تک ویڈیو یا لگ بھگ 5 دن تک موسیقی سنی جاسکتی ہے۔

یہ ڈوئل سم فون ہے جس میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹویٹی دی گئی ہے جبکہ بلیوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، بیداؤ اور پاور بٹن میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

جہاں تک بیک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے، وہ 4 کیمروں پر مشتمل ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جو پورٹریٹ فوٹوز لینے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے ویت نام میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024