انسٹاگرام ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل فیڈ اسٹوریز کا حصہ بنانے کے لیے تیار
انسٹاگرام نے پہلے ریلز کے نام سے ٹک ٹاک کے اہم ترین فیچر کی نقل متعارف کرائی تھی اور اب وہ چینی سوشل میڈیا ایپ کے ایک اور اہم پہلو کو اپنی اپلیکشن کا حصہ بنانے والی ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ڈیزائن کے ایک اور پہلو کی نقل کرتے ہوئے اسٹوریز کے لیے ورٹیکل فیڈ کو متعارف کرانے پر کام کیا جارہا ہے۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح اسٹوریز فیڈ بھی ریلز کی طرح ہوجائے گی جس میں صارف دائیں بائیں کی بجائے مواد کو ٹک ٹاک ویڈیوز کی طرح اوپر نیچے سوائپ کرکے دیکھ سکیں گے۔
ورٹیکل اسٹوریز کے فیچر کو ابھی ٹیسٹ نہیں کیا جارہا مگر اس تبدیلی کا کوڈ ضرور سامنے آیا ہے۔
ریل کی نقل پر مبنی اسٹوریز انسٹاگرام کی متعدد فیڈز کو اکٹھا کیا جاسکے گا۔
اگر اسٹوریز بھی ورٹیکل ہوں گی تو نہ صرف وہ ریلز سے مطابقت پیدا کرسکیں گی بلکہ یہ ایپ کا ایک اوریجنل فیچر بھی ہوگا، یعنی اسٹوریز اسکرولنگ۔
کچھ عرصے قبل انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2020 متعدد تجربات کا سالا تھا جبکہ 2021 ان تجربات کو بہتر اور آسان کرنے کا سال ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے پہلے ہی اسٹوریز میں مواد کے حوالے سے تبدیلیوں کی آزمائش کی جارہی ہے۔
ان تبدیلیوں کے تحت انسٹاگرام فیڈ کا مواد اسٹوریز میں شائع نہیں کیا جاسکے گا جس کا مقصد اس عمل کو زیادہ سادہ بنانا ہے۔