• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سری لنکن ہیڈ کوچ آرتھر اور تھریمانے کورونا وائرس کا شکار

شائع February 4, 2021
رواں ماہ سری لنکا کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کرنے والے ابتدائی اسکواڈ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں ماہ سری لنکا کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کرنے والے ابتدائی اسکواڈ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بلے باز لہیرو تھریمانئے کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

رواں ماہ سری لنکا کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کرنے والے ابتدائی اسکواڈ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان

سری لنکا کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 20 فروری سے ہونا ہے اور پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے شروع ہو گا۔ جن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں دورے سے قبل صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا اور وہ شاید سیریز میں حصہ نہ لے سکیں۔

سری لنکن کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 36رکنی اسکواڈ کے ٹیسٹ کے بعد آرتھر اور تھریمانے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور تشخٰص کے فوراً بعد انہیں حکومت کی جانب طے کردہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ نے 28 جنوری کو ٹریننگ کا آغاز کیا تھا البتہ اب شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی

سری لنکا کرکٹ نے مزید کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور 20فروری سے شروع ہونے والے دورے کا شیڈول ازسرنو مرتب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فاسٹ باؤلرز بینورا فرنینڈو اور آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اسی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ سے ان دونوں کو الگ کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024