• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پرینیتی چوپڑا کی 'دی گرل آن دی ٹرین' کا ٹریلر جاری

شائع February 4, 2021
فلم میں پرینیتی چوپڑا بھولنے کی بیماری سے متاثر لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں—فوٹو: آئی ایم ڈی بی
فلم میں پرینیتی چوپڑا بھولنے کی بیماری سے متاثر لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں—فوٹو: آئی ایم ڈی بی

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم 'دی گرل آن دی ٹرین' کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں وہ بھولنے کی بیماری سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا، کیرتی کلہاری، ادیتی راؤ اور اویناش تیواری شامل ہیں۔

'دی گرل آن دی ٹرین' کی ہدایات یبھوداس گپتا نے دی ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کی نظر میں ارجن کپور سب سے بہتر شخص

ٹریلر کا آغاز پرینیتی چوپڑا کے کردار میرا کپور سے ہوتا ہے جو ایک خاتون کے متعلق بات کررہی ہوتی ہیں جسے وہ روزانہ سفر کے دوران مسافر ٹرین کی کھڑکی سے دیکھتی ہیں۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اسی ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جس خاتون کو پرینیتی ٹرین سے روزانہ دیکھتی ہیں اس کی موت ہوجاتی ہے اور اس کے قتل کا الزام میرا کپور پر آتا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ پرینیتی چوپڑا بھولنے کی (amnesia) بیماری کی شکار لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ یاد کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ قتل ان سے ہوا بھی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ 'دی گرل آن دی ٹرین' کی کہانی پاؤلا ہاکنز کے ناول پر مبنی ہے۔

اسی ناول پر ہولی وڈ میں بھی فلم بنائی جاچکی ہے جس میں ایمیلی بلنٹ نے مرکزی کردار کیا تھا۔

فلم سے متعلق ایک بیان میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ 'دی گرل آن دی ٹرین، میرے لیے ایک منفرد تجربہ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل کبھی ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کپور کا کردار ادا کرنا اور ریبھوداس گپتا کے ساتھ کام کرنے کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے طور پر میں نے ہمیشہ خود کو چیلنج کرنا چاہا ہے اور اس کردار نے مجھے یہ موقع دیا۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ دی گرل آن دی ٹرین، ناظرین کو ایک تاریک سفر کروائے گی جہاں وہ یہ معلوم کرنا چاہیں گے کہ اصل میں مجرم کون ہے۔

'دی گرل آن دی ٹرین' رواں برس 26 فروری کو آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔ .

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024