• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کتے چند افراد کو دیکھ کر بھونکنے کیوں لگتے ہیں؟

شائع February 4, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ارگرد کسی بھی نئے فرد کو دیکھ کر کتے ہوشیار ہوجاتے ہیں، تاہم کئی بار وہ کچھ لوگوں کو دیکھ کر فوری طور پر غرانے یا بھونکنے لگتے ہیں، مگر دیگر کے سامنے خاموش رہتے ہیں۔

اب یہ ان کی جارحیت ہے، دفاعی رویہ یا ذہنی بے چینی، مگر آخر ان کا رویہ مختلف افراد میں مختلف کیوں ہوتا ہے۔

تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجوہات ہیں جو درج ذیل ہیں۔

انجان فرد خوفزدہ کرتا ہے

مخصوص افراد کے خلاف کتوں کے جارحانہ رویے کی سب سے عام وجہ عموماً یہ ہوتی ہے کہ وہ بالکل کسی نئی چیز کا تجربہ کررہے ہوتے ہیں۔

تربیت یافتہ ہو یا نہ ہو مگر کتے ایسی صورتحال کا حصہ ہوسکتے ہیں جب وہ کسی انجان فرد کی موجودگی میں ذہنی طور پر بے چین ہونے کے ساتھ خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔

اسی طرح کتے عموماً ان لوگوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جن کی عادات ان کے لیے نئی ہوں، جیسے شخصیت کا انداز اور جسمانی مہک وغیرہ۔

کچھ چیزیں خطرناک محسوس ہوتی ہیں

لوگوں کا جسمانی حجم اور اندا ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور ان کے چلنے کا انداز بھی جداگانہ ہوتا ہے، جو کتوں کو بھڑکاتی ہیں۔

ٹوپیاں اور سن گلاسز جو کتے کو کسی کا چہرہ دیکھنے سے روکے، لمبا قد، بھاری آواز، مخصوص باڈی لینگوئج بالخصوص براہ آنکھوں میں دیکھنا یا گھورنا، تی بو جیسے تمباکو نوشی، شیمپو، پروفیوم وغیرہ کتوں کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

بری یادیں

جن افراد سے کتوں کو ماضی میں کسی برے تجربے کا سامنا ہو، وہ ان کے خلاف دفاعی انداز اختیار کرلیتے ہیں، یا ان لوگوں میں ایسی مہک یا شخصیت کا انداز ہوتا ہے جو بری یادوں کو جگادیتا ہے۔

مالکان کا تحفظ

کتے اپنے مالکان کی حفاظت کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں، تو وہ ایسے افراد کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں جو ان کے گھر میں 'اچانک گھس' آئے یا اس طرح کا اندا اختیار کرے جیسے وہ ان کے خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

کتوں کا ایسا ردعمل عموماً جارحانہ نہیں ہوتا بلکہ یہ اچانک ردعمل ہوتا ہے اور وہ جلد پرسکون ہوجاتے ہیں۔

کئی بار کتے اپنے مالک سے گھل مل جانے والے افراد سے بھی حسد محسوس کرنے لگتے ہیں جو انہیں جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

لوگوں کی فطرت پہچاننا

کتے لوگوں کی شخصیت کو جانچنے میں اچھے ہوتے ہیں اور کئی تحقیقی رپورٹس میں ثابت کیا گیا ہے کہ کتے یہ تعین کرسکتے ہیں کہ کوئی فرد قابل اعتبار ہے یا نہیں۔

کتے مسلسل اپنے مالکان کے دیگر افراد سے تعلق کی مانیٹرنگ کرتے رہتے ہیں اور انہیں وہ اچھے نہ لگے تو ان پر بھونک کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید براں کتے خوف، تناؤ، جوش اور ذہنی بے چینی کو سونگھ لیتے ہیں اور یہ شدید جذبات کتوں کو عدم اطمینان کا احساس دلاتے ہیں اور اس کا نتیجہ بھونکنے کی شکل میں نکلتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024