• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تکذیبِ نکاح کیس: میرا نے ثبوت عدالت میں پیش کردیے

میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

لاہورکی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کیس میں اپیل پر سماعت کے دوران انہوں نے ثبوتوں سے متعلق یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے تکذیبِ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی۔

اداکارہ میرا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: 9 سال بعد فیصلہ،اداکارہ میرا عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار

انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ 'پاکستان کی مشہور اداکارہ ہوں عتیق الرحمٰن جیسے لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں'۔

میرا نے عتیق الرحمٰن کے دعوے کے خلاف اپنے ثبوتوں سے متعلق یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کی۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ اس یو ایس بی میں 5 گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے اگر آپ اسے دیکھیں گے تو آپکو کیس کلیئر ہوجائے گا۔

میرا کا کہنا تھا کہ چین ،لاس اینجلس، ہانگ کونگ کی شوٹنگ کا سارا مواد اس میں موجود ہے۔

میرا نے عدالت میں انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے پر میرا انگوٹھا نہیں ہے۔

سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے کہا کہ جو شخص میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کرتا ہے وہ ایک پروموٹر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ عتیق نامی شخص نے میرا کی فلمیں ڈرامے استعمال کر جعلی نکاح نامہ بنوایا۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے میرا کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل مسترد کردی

اس ہی حوالے سے اداکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چلینج کیا تھا۔

تاہم فیملی کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ 9 سال بعد سناتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا، ان کا موقف تھا کہ میرا نے ان کے نکاح میں ہونے کے باوجود کپتان نوید کے ساتھ شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024