• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کا رواں سال کا سستا ترین اسمارٹ فون پیش

شائع February 3, 2021
نوکیا 1.4 — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا 1.4 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے 2021 کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

نوکیا 1.4 گزشتہ سال کے نوکیا 1.3 کی جگہ لے گا جس میں انٹری لیول فیچرز دیئے گئے ہیں۔

اس نئے فون میں سب سے بڑی تبدیلی 6.51 انچ کے ڈسپلے کی ہے جس میں 720 پلس ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ نوکیا 1.3 انچ اسکرین دی گئی تھی۔

اسی طرح 3000 ایم اے ایچ کی بجائے 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ نہیں دی گئی تاہم کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ فل چارج پر یہ بیٹری 2 دن تک کام کرسکے گی۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس نئے فون میں اینڈرائیڈ 1 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کو جلد اینڈرائیڈ 11 گو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 215 پراسیسر موجود ہے جو کواڈ کورٹیکس اے 53، 1.3 گیگا ہرٹز، ایڈرینو 308 کے ساتھ ہے۔

نوکیا 1.4 میں ایک سے 3 جی بی ریم اور 16 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو سنسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس کے مقابلے میں نوکیا 1.3 میں بیک پر سنگل کیمرا دیا گیا تھا۔

فون میں کیمرا گو ایپ میں گوگل کے پراسیسنگ الگورتھمز موجود ہیں جس کے نتیجے میں یہ کیمرا سیٹ اپ نائٹ اور پورٹریٹ موڈز سے لیس ہوگیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، ایل ٹی ای کیٹ، ہیڈفون جیک اور ایف ایف ریڈیو وغیرہ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فون 3 فروری سے صارفین کو آن لائن دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 99 یورو (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024