• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

شائع February 2, 2021 اپ ڈیٹ February 3, 2021
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں 
—فوٹو: ریڈیو پاکستان
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں —فوٹو: ریڈیو پاکستان

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہے اور امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں منعقد 144 واں جی ڈی پی، 90 واں انجینئرنگ کورس اور 100 ویں اے ڈی کورسز کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔

مزیدپڑھیں: زمین پر کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے مثالی کردار کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر فعال اور تیار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف، افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام جہتوں میں امن کا ہاتھ بڑھایا جائے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق پر وقار اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سانحہ مچھ کےذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

جنرل قمر جاوید باجوہ نے گریجویشن کیڈٹس کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024