• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'اصلاحان خاتون' اور عائزہ خان ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی

شائع February 2, 2021
ترک اداکارہ  نے چند روز قبل پاکستانی مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام
ترک اداکارہ نے چند روز قبل پاکستانی مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان نے پاکستانی مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔

'اصلاحان خاتون' نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ترکی و پاکستان کے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو سنانے کے لیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ترکی اور پاکستان کے جھنڈوں کے رنگ کا فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اصلاحان خاتون پاکستانی مداحوں کیلئے کیا کرنے جا رہی ہیں؟

انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 'پاکستان اور ترکی' کا کیپشن استعمال کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائزہ خان شاید کسی ترک پروجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثوم علی الہان اور عائزہ خان، پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی؟

ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ترک اور پاکستانی اداکارائیں ان کے لان کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں گلثوم علی الہان، اردو میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

ماریہ بی کے آنے والے لان کلیکشن میں ممکنہ طور پر دونوں ممالک کی ثقافت کی عکاسی کی جائے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلثوم علی الہان کے ساتھ سیلفی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعدازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ڈیزائنر ماریہ بی اور ترک اداکارہ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اس مہم کا حصہ بننے پر فخر ہے، جس میں خوبصورتی اور اتحاد ہے۔

انہوں نے اسے ممکن بنانے کے لیے ماریہ بی اور گلثوم علی الہان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب گلثوم علی الہان نے بھی عائزہ خان اور ماریہ بی کی پوسٹس اپنی انسٹا اسٹوریز میں شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان سے قبل ستمبر 2020 میں ارطغرل غازی میں سلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بالچین نے پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ دیدم بالچین ان کے برانڈ کے ونٹر کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024