• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: کلفٹن میں فائرنگ سے لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

شائع February 1, 2021 اپ ڈیٹ February 2, 2021
پولیس  واقعے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس واقعے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بوٹ بیس کے قریب ایک گلی میں پیش آیا جہاں پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 6 خول بھی برآمد کرلیے۔

مزیدپڑھیں: کراچی: پولیس اہلکاروں کی ’غلط فہمی‘ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق مقتول لڑکے کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق ضلع گمبٹ سے تھا جبکہ وہ کراچی کی ہجرت کالونی میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم جاں بحق ہونےوالے خاتون اور مرد موٹرسائیکل پرسوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی موٹرسائیکل پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 4 پولیس اہلکار زیرحراست

ڈی آئی جی نے بتایا کہ جیسے ہی فائرنگ ہوئی ایک فور وہیل گاڑی تیزی سے فرار ہوئی اور عینی شاہدین کےمطابق سفید پراڈو میں سوار افراد نے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی نوعیت کے حوالے سے مختلف پہلووں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےدونوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مقتولین کو سر اور سینے پر تین تین گولیاں لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو سمیت3 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون اور مرد کی عمریں 25 اور 26 برس کے لگ بھگ تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024