• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل فون فروری کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع February 1, 2021
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون فروری کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

چین کی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک لیک میں بتایا گیا کہ ہواوے کا نیا فولڈ ایبل فون میٹ ایکس 2 فروری کے آخر میں جاری کیا جاسکتا ہے۔

یہ فولڈ ایبل فون سام سنگ کے گلیکسی فولڈ 2 سے مختلف ہوگا۔

اس فون میں ہواوے کی جانب سے 5 این ایم پراسیسر ہائی سیلیکون کیرین 9000 موجود ہوسکتا ہے اور چند نئی حیرت انگیز ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ویسے نام کے بارے میں کہنا تو مشکل ہے مگر امکان یہی ہے کہ اسے ہواوے میٹ ایکس 2 کہا جائے گا۔

اس فون کو چین میں 3 سی سرٹیفکیٹ دیا جاچکا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جلد اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق اس فون میں 8.01 انچ کی مین اسکرین ہوگی جبکہ سیکنڈری اسکرین 6.45 انچ کی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ گیز چائنا
فوٹو بشکریہ گیز چائنا

اس میں انٹرنل فولڈنگ ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ 4400 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ سپر فلیش چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

لیکس میں مزید بتایا گیا کہ فون کی مین اسکرین کا ریزولوشن 2480x2220 ہوگا جو سام سنگ اور بی او ای کی اسکرینز ہوں گی۔

اس اسکرین میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا جائے گا جبکہ الٹرا تھن گلاس کی بجائے اسکریچ ریزیزٹنٹ سی پی آئی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فون کا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ موجود ہوگا۔

اس سیٹ اپ میں پرائمری کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 16 میگا پکسل، 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔

یہ کیمرا سسٹم 10 ایکس آپٹیکل زوم موجود ہوسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024