• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل مقابلہ غیرمتوقع ریسلر نے جیت لیا

شائع February 1, 2021
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ایک ایسے ریسلر کی رائل رمبل میچ میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا۔

تیس افراد کے مقابلے رائل رمبل کو دیکھنے کے لیے کئی دنوں سے پرستار بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور ڈینیئل برائن کو اس میں کامیابی کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا تھا مگر یہ مقابلہ ایک غیرمتوقع ریسلر نے اپنے نام کیا۔

درحقیقت یہ ریسلر عرصے سے طبی مسائل کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھا اور کئی سال بعد 2020 میں واپسی ضرور ہوئی مگر پھر زخمی ہونے کے بعد رنگ سے دوری اختیار کرنا پڑی۔

مگر رائل رمبل مقابلے میں وہ ریسلر پہلے نمبر پر آئے اور آخر تک مقابلے میں رہ کر کامیابی حاصل کی اور وہ تھے ایج۔

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ریٹڈ آر سپر اسٹار کے نام سے مشہور ایج نے اپنے کیرئیر میں دوسری بار رائل رمبل کو جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو یقیناً حیران کن تھا۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں ایج نے 58 منٹ 28 سیکنڈ تک رنگ میں رہ کر آخر میں دوسرے نمبر میں آنے والے رینڈی اورٹن کو باہر پھینک کر کامیابی حاصل کی اور ریسل مینیا 37 میں چیمپئن شپ مقابلے کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

ریسلر اس ترتیب سے رنگ میں آئے :

1۔ ایج

2۔ رینڈی اورٹن

3۔ سمیع زین

4۔ مصطفیٰ علی

5۔ جیف ہارڈی

6۔ ڈولف زیگلر

7۔ شنسکے ناکامورا

8۔ کارلیٹو

9۔ زاویر ووڈز

10۔ بگ ای

11۔ جان موریسن

12۔ ریکوشیٹ

13۔ ایلاس

14۔ ڈیمین بریسٹ

15۔ دی میز

16۔ میٹ ریڈل

17۔ ڈینیئل برائن

18۔ کین

19، کنگ کوربن

20۔ اوٹس

21۔ ڈومینک مسٹریو

22۔ بوبی لیشلے

23۔ دی ہرکین

24۔ کرسٹین

25۔ اے جے اسٹائلز

26۔ رے مسٹریو

27۔ شیمس

28۔ سیزارو

29۔ سیٹھ رولنز

30۔ براؤن اسٹرومین

مقابلے کا اختتام بھی بہت سنسنی خیز انداز سے ہوا تھا کیونکہ رینڈی اورٹن زخمی ہوکر باہر جاچکے تھے اور کرسٹین، سیٹح رولنز اور براؤن اسٹرومین سے نمٹنے کے بعد ایج کو اچانک رینڈی اورٹن کا سامنا ہوا۔

رینڈی اورٹن نے حملہ کرکے اپنا مخصوص داؤ آر کے او کا استعمال بھی کیا مگر ایج پھر بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔

47 سالہ ایج انجری کے بعد لوٹے تھے اور میچ کا زیادہ وقت کارنر یا رنگ پر لیٹے ہوئے گزارا۔

ایج نے 2011 میں طبی بنیادوں پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور گزشتہ برس رائل رمبل میں ہی ان کی واپسی ہوئی تھی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایج ریسل مینیا میں کس چیمپئن سے مقابلہ کرنا پسند کریں گے، یعنی ڈبلیو ڈبلیو ای چیمئن ڈریو میکنٹائر یا یونیورسل چیمئن رومن رینز۔

دوسری جانب خواتین کا رائل رمبل مقابلہ بینکا بیلیئر نے انے نام کیا جو رنگ میں تیسرے نمبر ر داخل ہوئیں اور لگ بھگ 57 منٹ تک ڈتی رہیں۔

ایونٹ میں ڈریو میکنٹائر نے بل گولڈ برگ جبکہ رومن رینز نے کیون اوئنز کو شکست دیکر اپنی اپنی چیمپئن شپس کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024