• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکاری کے بعد ماہرہ خان کی پروڈکشن میں انٹری

شائع February 1, 2021
انہوں نے اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان بھی کردیا جس کا نام 'بارہواں کھلاڑی' ہے—فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان بھی کردیا جس کا نام 'بارہواں کھلاڑی' ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اب پروڈکشن کے میدان میں انٹری دے دی۔

گزشتہ ماہ جنوری میں ماہرہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی لیکن انہوں نے پروڈکشن میں انٹری سے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں پروڈکشن میں قسمت آزمائی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا رواں برس ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس پر سول فرائے فلمز ( Soul Fry Films ) لکھا ہوا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی اور سناتی ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید لکھا کہ میں پروڈکشن میں اپنے پہلے وینچر کو مداحوں سے شیئر کرنے پر بہت زیادہ پُرجوش ہوں اور گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ 'پروڈکشن کے اس نئے سفر میں میرے پاس معاون کے طور پر نینا کاشف سے بہتر کوئی نہیں ہے'۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان نے مزید لکھا تھا کہ آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو شام 4 بجے کے بعد ان کا انسٹاگرام دیکھنے کا بھی کہا تھا کہ وہ کوئی نیا اعلان کرنے والی تھیں۔

اور شام میں انہوں نے اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان بھی کردیا جس کا نام 'بارہواں کھلاڑی' ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک کہانی جو تمام کھیلوں میں سب سے مقبول کرکٹ کے گرد گھومتی ہے۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ ایک کہانی جو دوستیوں، رشتوں، اتحاد، ناکامی، کامیابی، محبت اور بہادری کی کہانی پر مبنی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنی آنے والی ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا جو ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی پر ریلیز کی جائے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ویب سیریز میں یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور اداکار و گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: فواد و ماہرہ خان کی رومانٹک فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل

اس ویب سیریز کی ہدایات عدنان سرور دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

دوسری جانب ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی کی جانب سے بھی ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں صبا فیصل،سرمد کھوسٹ، اداکارہ کنزا ہاشمی، میرا سیٹھی کو بھی ٹیگ کیا گیا جو ممکنہ طور پر اس ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی ایک پوسٹ میں ماہرہ خان کی ویب سیریز کا حصہ بننے سے متعلق بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کنزا ہاشمی نے پہلے پروڈکشن ہاؤس سول فرائے فلمز کے آغاز پر ماہرہ خان اور نینا کاشف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی آنے والی ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کا پوسٹر شیئر کیا۔

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ انہیں بے صبری سے انتظار ہے کہ مداح ان کی ویب سیریز دیکھیں۔

ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اس ویب سیریز کا حصہ بننے کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ آپ لوگوں نے جو پوسٹر دیکھا وہ ایک ویب سیریز کا ہے جس کا میں حصہ ہوں۔

شاہ ویر جعفری نے مزید کہا کہ وہ بہت خوش، پرجوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں کہ وہ اس ویب سیریز کا حصہ ہیں۔

دانیال ظفر نے بھی ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ 'بارہواں کھلاڑی-کرکٹ، محبت، دوستی، ناکامی، اتحاد، قوت کی کہانی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے تاحال اپنی پہلی پروڈکشن کے نام کا اعلان سامنے آیا ہے تاہم یہ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024