• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

انوشکا شرما نے 20 دن بعد بچی کا نام بتادیا، تصویر بھی شیئر کردی

شائع February 1, 2021
اداکارہ نے تصویو میں بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تصویو میں بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر پیدائش کے تقریبا 20 دن بعد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انوشکا شرما نے یکم فروری کو انسٹاگرام پر بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا نام بھی بتایا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں نوزائیدہ بیٹی اور شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں دونوں اپنی بیٹی کو دیکھتے دکھائی دیے۔

اگرچہ اداکارہ نے بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی، تاہم اس باوجود انہوں نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا، جس پر کچھ مداحوں نے ان سے بیٹی کا چہرہ دکھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’ومیکا‘ رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ اور ان کے شوہر خوشی، محبت اور شکر گزاری کی زندگی پہلے سے ہی گزار رہے تھے مگر ’ومیکا‘ نے آکر ان کی زندگی کو ایک نئی سطح دی۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ بیٹی کے آنے کے بعد ان کی زندگی خوشی، آنسوں، ہنسی، خواہشات اور جذبات سے بھرپور ہوگئی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: مداحوں نے امریکی بچی کو ویرات و انوشکا کی بیٹی بنادیا

خیال رہے کہ ان کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش رواں ماہ 11 جنوری کو ہوئی تھی اور ان کے ہاں بچی کی پیدائش کے اگلے ہی دن بھارتی مداحوں نے ایک امریکی بچی کی تصویر کو ان کی بیٹی بنا کر پیش کیا تھا۔

تاہم اب پہلی بار اداکارہ نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے لیکن اس میں بھی انہوں نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اپنے ناموں کے الفاظ کو جوڑ کر رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025