• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستانی ڈرامے بھی ترکی جانے چاہئیں، فیصل قریشی، اعجاز اسلم

شائع February 1, 2021
اعجاز اسلم اور فیصل قریشی نے احسن خان کے پروگرام میں پاکستانی ڈراما انڈسٹری پر کھل کر بات کی—فوٹو: فیس بک
اعجاز اسلم اور فیصل قریشی نے احسن خان کے پروگرام میں پاکستانی ڈراما انڈسٹری پر کھل کر بات کی—فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکاروں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے ذریعے ہی ایک ملک اپنی تہذیب دوسرے ملک لے جا سکتا ہے اور اسی طریقے سے ہی ترکی کی ثقافت ڈراموں کے ذریعے ہمارے پاس آئی مگر ہمارے ڈرامے وہاں نہیں جا رہے۔

ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں بات کرتے ہوئے اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی ایک سے ایک طرح کے ٹیکنیشن، اداکار و ہدایت کار موجود ہیں اور بہترین ڈرامے بنائے جا سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جس طرح ترکی کے ڈرامے یہاں چلائے جا رہے ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈرامے بھی وہاں بھیجے جانے چاہیے۔

فیصل قریشی کے مطابق ترکی ہمارا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام میں بہت پیار ہے مگر جس طرح وہاں سے ڈرامے آ رہے ہیں، اسی طرح یہاں سے بھی وہاں ڈرامے بھجوائے جانے چاہیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی موضوع پر اعجاز اسلم نے کہا کہ ترکی سے سیکنڈ ہینڈ (چلائے ہوئے ڈرامے) منگوا کر یہاں چلائے جا رہے ہیں اور ان سے ایک رپورٹ کے مطابق 42 کروڑ روپے منافع کمایا گیا تو اس منافع میں سے محض 15 کروڑ کسی اچھے پاکستانی ڈرامے کے لیے مختص کرکے شاندار ڈراما بنایا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ وہ فلمیں اور ڈرامے پروڈیوس کرکے اپنے پیسے پھنسانا یا ضائع کرنا نہیں چاہتے، کیوں کہ ملک میں تاحال غیر یقینی صورتحال ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ پاکستان میں جلسوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ افراد آتے ہیں مگر وہاں کچھ نہیں ہوتا لیکن سینما میں 300 افراد لانے پر بھی مسئلہ ہوجاتا ہے۔

فیصل قریشی نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کی جانب سے 2014 کے مقبول ڈرامے ’بشر مومن‘ سے انہیں محض 10 ہزار روپے منافع ہوا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پروگرام میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی نے اپنی گہری دوستی ہوجانے کے حوالے سے بھی بات کی۔

اعجاز اسلم کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں میں ایک فلم میں کام کے دوران دوستی ہوئی، تاہم ان کی دوستی اس وقت گہری بنی جب انہوں نے ’میں اور تم‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا۔

دونوں نے ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دوستی ہر گزرتے دن مزید گہری ہوتی چلی جاتی ہے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کی دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جب کہ ایک فلم کی شوٹنگ کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، تاہم وہ اسے بھی مکمل کرلیں گے جب کہ جلد ہی ان کا ایک ڈراما نشر ہونے والا ہے۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر اسکن کیئر کا برانڈ متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی وہ کپڑوں اور کھانے پینے کا برانڈ بھی متعارف کرائیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

faisal Feb 01, 2021 12:28pm
Sorry to say but O bhai, Pakistan ka aisa konsa drama hay jis me Pakistan ki tehzeeb aur saqafat dekhai gae ha????

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024