• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریٹی، کترینہ و سنی لیون کا ہم شکل سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا، زرین خان

شائع February 1, 2021
اداکارہ کے مطابق انہیں پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا ہم شکل بھی کہا جاتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہیں پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا ہم شکل بھی کہا جاتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

’ماہی وے، کریکٹر ڈھیلا، وجہ تم ہو، سریلی انکھوں والی اور ضد‘ جیسے بولڈ گانوں میں پرفارمنس سے لوگوں کو دیوانہ کرنے والی بولی وڈ کی 33 سالہ اداکارہ زرین خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں انہیں کترینہ کیف، پوجا بھٹ، پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا ہم شکل سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار ممبئی مرر کے مطابق حال ہی میں زرین خان نے شوبز انڈسٹری میں 11 سال گزارنے کے باوجود تاحال خود کو اچھا مقام نہ مل پانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں دیگر اداکاراؤں کا ہم شکل سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا۔

زرین خان کے مطابق جب وہ فلم انڈسٹری میں نہیں آئی تھیں تب انہیں ان کی والدہ کا ہم شکل کہا جاتا تھا مگر جیسے ہی وہ فلموں میں آئیں تو انہیں کچھ ہی عرصے بعد بار بی ڈول کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھا اور کہا جانے لگا۔

سب سے پہلے کترینہ کا ہم شکل کہا گیا، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک
سب سے پہلے کترینہ کا ہم شکل کہا گیا، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک

’ویر‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زرین خان کے مطابق آگے چل کر انہیں پوجا بھٹ، پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا بھی ہم شکل کہا جانے لگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کترینہ کیف اور دیگر اداکاراؤں سے ملتی شکل کی وجہ سے ہی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جا رہا، کیوں کہ کوئی بھی کترینہ کیف کی کاپی کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان مجھ سے شادی کررہے ہیں، زرین خان

اگرچہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دیگر اداکاراؤں کا ہم شکل سمجھ کر انہیں کام دینے سے گریز کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے کسی بھی فلم ساز یا ہدایت کار کا نام نہیں لیا اور کہا کہ انہیں دوسروں کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے کام نہیں مل رہا۔

سنی لیون کا بھی ہم شکل کہا جاتا ہے، زرین خان—فائل فوٹو: ٹوئٹر
سنی لیون کا بھی ہم شکل کہا جاتا ہے، زرین خان—فائل فوٹو: ٹوئٹر

زرین خان کے مطابق ان کا چہرہ عالمگیر خدوخال کا ہے، جس وجہ سے ان کی شکل کئی خواتین سے ملتی جلتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا ماضی میں بھی ان کی طرح دیگر اداکاراؤں و اداکاروں کو دوسروں کا ہم شکل سمجھ کر انہیں کام دینے سے گریز کیا جاتا رہا۔

خیال رہے کہ زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: زرین خان کا بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو کرارا تھپڑ

ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران زرین خان نے محض ڈیڑھ درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا اور وہ صرف دو میگا بجٹ فلموں میں ہی کام کر پائیں ہیں۔

پریٹی زنٹا جیسا بھی کہا جاتا ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ
پریٹی زنٹا جیسا بھی کہا جاتا ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ

زرین خان نے اپنے کیریئر میں ابتدائی دو فلمیں یعنی ’ویر‘ اور ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا اور ان کی یہی دو فلمیں میگا بجٹ ہیں، جس کے بعد وہ تامل، تیلگو اور پنجابی فلموں سمیت کم بجٹ والی ہندی فلموں میں کام کرتی دکھائی دیں۔

زرین خان کو زیادہ تر بولڈ فلموں میں کاسٹ کیا اور انہیں ’کریکٹر ڈھیلا، ماہی وے اور وجہ تم ہو‘ جیسے آئٹم سانگس میں پرفارمنس کے مواقع دیے گئے۔

زرین خان کا شمار اس وقت بولی وڈ کی کم کمائی کرنے والی سیکنڈ کلاس ہیروئنز میں ہوتا ہے جب کہ ان کی ہم شکل سمجھی جانے والی کترینہ کیف اس وقت بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں سے ایک ہیں اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بھی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کترینہ کیف نے 2003 میں ’بوم‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم انہیں بھی شہرت 2005 میں سلمان خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’میں نے پیار کیوں کیا’ سے ملی اور اب تک وہ 4 درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

اسی طرح زرین خان کی دیگر ہم شکل سمجھی جانے والی اداکارائیں پریٹی زنٹا اور پوجھا بھٹ بھی ماضی میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارائیں رہی ہیں جب کہ سنی لیون کو زرین خان کی طرح میگا بجٹ فلموں کے بجائے بولڈ فلموں میں کاسٹ کیے جانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024