• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسپین: ایرانی سفارت کار کا بیٹا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

شائع February 1, 2021
اسپین کی پولیس نے گرفتاری کا اعلان کیا—فائل/فوٹو: اے پی
اسپین کی پولیس نے گرفتاری کا اعلان کیا—فائل/فوٹو: اے پی

اسپین کی پولیس نے انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ایرانی سفارت کار اور وینزیلا میں تہران کے سابق سفیر کے بیٹے ساشا سبحانی کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈرڈ پولیس نے ساشا سبحانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ساشا سبحانی مختلف تنازعات کا شکار رہے تھے اور انہیں ایران کا انسٹاگرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

مزید کہاگیا کہ گرفتار ایران کے شہری اپنے ساتھیوں کی طرح مہنگی کاروں اور مختلف ممالک کے مہنگے مقامات میں پارٹیوں کے دوران تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

ساشا سبحانی نے حال ہی میں ایسی تصاویر شائع کریں جس میں وہ شراب کی بوتل تھامے موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات اور پیسے فراہم کرنے والی جوئے کی ایک سائٹ کا آغاز کرنے سمیت دیگر چیزوں کی وجہ سے ایرانی عدالت نے حال ہی میں اس کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024