• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اضافہ

شائع January 31, 2021
حکومت نے 15 جنوری کو بھی پیٹرول مہنگا کردیا تھا—ئل/فوٹو: ڈان
حکومت نے 15 جنوری کو بھی پیٹرول مہنگا کردیا تھا—ئل/فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات ایک دفعہ پھر مہنگی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری دے دی'۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، پیٹرول کی قیمت میں 3.20 روپے تک اضافہ

وزیراعظم کی منظوری کے بعد 'پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا'۔

رپورٹ کے مطابق 'کیروسین آئل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی ہیں۔

اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے سال کے پہلے مہینے میں دوسری مرتبہ اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 20 پیسے بڑھا دی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی خبر دی تھی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 'وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں میں کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا'۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 2.31 روپے، ڈیزل 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ 'پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور کیروسین کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگا'۔

یاد رہے کہ حکومت نے دسمبر 2020 کے آخری روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 'عوام کے ریلیف' کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ

اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 3، 3 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔

قبل ازیں 30 نومبر کو وفاقی حکومت نے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

بلال عباسی Jan 31, 2021 10:29pm
Shame on PTI upon increasing petrol prices.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024