• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام کے شمالی علاقے میں کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

شائع January 31, 2021
کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی---فائل فوٹو
کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی---فائل فوٹو

خانہ جنگی کا شکار ملک شام کے شمالی حصے میں کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واقعہ شام کے علاقے شمالی حلب میں پیش آیا اور حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: شام: کار بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق

مقامی میڈیا کے مطابق حلب کے علاقے اعزاز میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق وثوق سے نہیں بتایا گیا کہ کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

کار بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

اس ضمن میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دھماکا سیرین کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کے جنگجووں پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترکی نے شام میں کردوں، جسے وہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا، جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دہشت گرد کو ملک بدر کردیا، ترکی

کرد جنگجو شام میں امریکی اتحادی تھے اسی لیے ٹرمپ کے اچانک فیصلے کو واشنگٹن میں اپنے اتحادیوں سے دھوکے سے تعبیر کیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو کرد جنگجوؤں نے بھی ‘پیٹھ میں چھرا گونپنے’ کے مترادف قرار دیا تھا، تاہم امریکی صدر نے اس تاثر کو رد کردیا۔

ترکی کا کئی برسوں سے یہ موقف ہے کہ شام میں موجود کرد جنگجو 'دہشت گرد' ہمارے ملک میں انتہا پسند کارروائیوں میں ملوث ہیں اور انہیں کسی قسم کا خطرہ بننے سے روکنا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ ماہ فوج کو کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں ‘دہشت گردوں کی راہداری’ کو ختم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024