• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کنگنا رناوٹ اپنی آنے والی فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی

شائع January 31, 2021
کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی نہیں
—فوٹو: ڈے 365ڈاٹ کام
کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی نہیں —فوٹو: ڈے 365ڈاٹ کام

اپنے متنازع بیانات سے آئے دن خبروں میں جگہ بنانے والی بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اپنے آنے والی فلم میں بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ اس سے قبل تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جیا للیتا کی زندگی پر بننے والی فلم 'تھالاوی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

اور اپنی آنے والی فلم میں وہ ایک اور بھارتی خاتون سیاستدان کا کردار نبھائیں گی۔

اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم ان کی زندگی پر مبنی نہیں ہوگی لیکن اس میں بھارتی سیاسی تاریخ بشمول آپریشن بلیو اسٹار اور ایمرجنسی جیسے اہم واقعات شامل ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ہم پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور اسکرپٹ حتمی مراحل میں ہے'۔

کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی نہیں، یہ ایک طویل دورانیے پر بنی فلم ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مختصراً کہا جائے تو یہ ایک پولیٹیکل ڈراما ہے جو میری نسل کے لوگوں کو موجودہ بھارت کا سیاسی و سماجی منظرنامہ سمجھنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی نامور اداکار اس فلم کا حصہ ہوں گے جو سیاسی رہنماؤں سنجے گاندھی، راجیو گاندھی، موراجی دیسائی، لال بہادر شاستری اور دیگر کے کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کے علاوہ کنگنا رناوت 'دھاکد' اور 'تیجس' نامی فلموں میں اداکاری کریں گی اور وہ ان دنوں بھوپال میں ایکشن تھرلر فلم دھاکد کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں انہوں نے اپنی منی کارنیکا کا سیکوئیکل 'منی کارنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف دِدا' بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024