غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فوجیوں پر حملے کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ 'ایک لکڑی سے منسلک 3 چاقووں سے مسلح حملہ آور' نے بیت المقدس کے جنوب میں مغربی کنارے کے جنکشن پر فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
مزیدپڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق
اسرائیلی فوج نے کہا کہ تاہم حملے میں کسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سرمئی شرٹ میں ایک شاہراہ کے کنارے چل رہا ہے۔
وہ اپنے کپڑوں میں سے کچھ نکالتا ہوا دکھائی دیا اور ایک سپاہی کی طرف بھاگنے لگا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اس شخص پر فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج نے ایک تصویر شیئر کی جس میں جھاڑو نما کسی چیز پر چھریاں باندھی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق
گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فوجی نے شمالی مغربی کنارے میں چاقو سے فوجیوں پر حملہ کے الزام میں ایک 17 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
فلسطینی اور اسرائیلی حقوق کے گروپوں نے اسرائیل پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ بعض مواقع پر وہ حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہیں اور ایسے مشتبہ حملہ آوروں کو قتل کردیتے ہیں جنہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا تھا۔