• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بیٹیوں کو عورت مارچ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں‘

شائع January 30, 2021
اداکارہ کے مطابق شادی کے بعد وہ پر سکون طریقے سے کام کرتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کے مطابق شادی کے بعد وہ پر سکون طریقے سے کام کرتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کرنا خواتین کا کام ہے اور وہ اپنی بیٹیوں کو ’عورت مارچ‘ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں۔

’دی کرنٹ‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ مرد و خواتین یکساں ہیں اور ان کا پہلے ہی رتبہ یا مرتبہ متعین کردیا گیا ہے، ان کے مرتبے یا رتبے کو اوپر نیچے کرنا درست نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ عورت ہی بچوں کی بہتر پرورش کی ذمہ دار ہوتی ہے، اس لیے خواتین کو بیٹیوں کو یہ درس نہیں دینا چاہیے کہ وہ ’عورت مارچ‘ کریں بلکہ وہ بیٹوں کو درس دیں کہ وہ خواتین کی عزت کریں۔

اداکارہ نے مرد میزبان کو مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ اچھی نہیں ہوں گی تو وہ کیسے خوش رہیں گے؟

کسی کی اہلیہ اچھی نہیں ہوگی تو وہ مرد کیسے خوش رہے گا؟ اداکار—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کسی کی اہلیہ اچھی نہیں ہوگی تو وہ مرد کیسے خوش رہے گا؟ اداکار—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سارہ خان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ 2018 کے ڈرامے ’میرے بے وفا‘ میں کمزور خاتون کا کردار ادا کرنا ان کی غلطی تھی۔

سارہ خان کے مطابق انہیں ’میرے بے وفا‘ میں کمزور اہلیہ کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان تعلقات کیسے استوار ہوئے؟

’میرے بے وفا‘ میں سارہ خان نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا، جن کے شوہر انہیں دھوکہ دے کر بیوی کی سب سے اچھی سہیلی سے شادی کرتے ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ ان کے حالیہ ڈرامے ’رقص بسمل‘ میں ان کا کردار قدرے مضبوط خاتون کا کردار ہے۔

سارہ خان نے جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ خان نے جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

سارہ خان نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ پریشان ہوکر کام کرتی تھیں مگر شادی کے بعد وہ بے فکر ہوکر کام کرنے لگی ہیں اور ان کی زندگی کے بہترین لمحات ہوتے ہیں جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اچھے کھانے نہیں ملتے، اس کے مقابلے لاہور میں کھانے بہترین ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

تاہم سارہ خان نے لاہور کے پلاؤ سے کراچی کی بریانی کو بہتر قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ مایا علی خان دراز قد اور خوبصورت ہیں، اسی وجہ سے وہ اچھی ایئرہوسٹس بن سکتی تھیں۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ جب وہ سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرتی ہیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں کہ وہ اتنے سینیئر اداکار کے سامنے کیسی اداکاری کریں گی؟

اداکارہ نے دعا کی کہ سب خواتین کو اچھے شوہر ملیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے دعا کی کہ سب خواتین کو اچھے شوہر ملیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024