• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آرمی چیف کی قطری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

شائع January 29, 2021
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔

انہوں نے قطر کے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اور ادارے کے اعلیٰ معیار اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان کیڈٹس کی تربیت کے لیے ہونے والی کوششوں کو سراہا۔

— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

بعد ازاں قمر جاوید باجوہ نے دوحا میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، نائب وزیر اعظم اور دفاعی امور کے وزیر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

قطر کی قیادت نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان اور قطر کے دفاعی شعبے میں برادرانہ تعلقات ہیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024