• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع January 29, 2021 اپ ڈیٹ January 31, 2021
ان کے نکاح میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قریبی رشتہ داروں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی — فوٹو: پیپلز پارٹی
ان کے نکاح میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قریبی رشتہ داروں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی — فوٹو: پیپلز پارٹی

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری آج (29 جنوری کو) بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چوہدری کے رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو کے نکاح کے انتظامات مکمل

— فوٹو: پیپلز پارٹی
— فوٹو: پیپلز پارٹی

بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں مقامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ ان کی شادی کی اہم تقریب کل 30 جنوری کو بلاول ہاؤس میں ہوگی، جس میں 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اور سوشل میڈیا ٹیم میں شامل رضا دھاریجو نے بختاور بھٹو کے نکاح کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ بختاور بھٹو کے نکاح میں ان کی سہیلیوں، بھٹو خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے رکن کے مطابق بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک باد ہو'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو کے بھائی نے وضاحت کی تھی کہ شادی کی تقریبات کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ کے اختتام تک ہونے کی خبریں

بلاول بھٹو نے بتایا تھا کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہوں گی، جن میں پیپلزپارٹی کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

— فوٹو: پیپلز پارٹی
— فوٹو: پیپلز پارٹی

یاد رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار 33 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوئی اور ان کی منگنی کے وقت ان کی شادی 30 جنوری 2021 کو ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری شادی کے ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہوں گے، جہاں وہ غیر ملکی دوستوں کے لیے شادی کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

raza baliji Jan 30, 2021 10:54am
Daughter of the great leader corrupt leader Benazir. But sorry no further hope from this political family.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024