• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حادثے کے بعد شہریار منور کی ایک اور سرجری

شائع January 29, 2021
وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے — فوٹو: انسٹاگرام
وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے — فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس اکتوبر میں معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا تھا اور اب انہوں نے ایک اور سرجری بھی کروائی ہے جو پاکستان میں ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکار نے بتایا تھا کہ وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

ہسپتال سے موٹرسائیکل پر سفر، سرجری کی ویڈیوز، فریکچر اور سرجری کے بعد کی مختلف تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'مجھے فیس بک/انسٹاگرام پر متعدد پیغامات مل رہے تھے، جن میں پوچھا جارہا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے میں سوشل میڈیا پر متحرک کیوں نہیں، جس پر میں پہلے تو معذرت کرتا ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید کہا تھا کہ '2 ماہ قبل میں گلگت سے ہنزہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں کندھا بہت بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث میں سرجری کے لیے لندن گیا'۔

مزید پڑھیں: شہریار منور کا حادثے کے بعد سرجری کرانے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ 'ڈیڑھ ماہ قبل میرا آپریشن ہوا اور ڈاکٹروں کی مہربانی سے اب پٹی اتر چکی ہے اور کندھا مکمل طور پر حرکت کررہا ہے'۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ بھی دیا تھا کہ موٹر سائیکل اچھی سواری ضرور ہے مگر خطرناک بھی ہے جبکہ اس پر سفر کرتے ہوئے مکمل حفاظتی گیئر ضرور پہنیں۔

اور اب انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی ایک اور سرجری ہوئی ہے جو پاکستان میں ہی ہوئی ہے۔

شہریار منور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میرے دوست ڈاکٹر عمر بٹ اور ان کی ٹیم نے میرا بہت خیال رکھا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ لندن میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں اپنی سرجری کے لیے نہیں جاسکا لیکن پاکستان میں ویسا ہی علاج ہونے پر میں خوش ہوں۔

شہریار منور نے سوشل میڈیا فالوورز کو بتایا کہ 'الحمداللہ میں بہتر ہوں اور صحتیاب ہورہا ہوں'۔

خیال رہے کہ شہریار منور نے 2012 میں اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے میرے درد کو جو زبان ملے سے کیا تھا، جس کے بعد وہ تنہائیاں نئے سلسلے، کہی ان کہی اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار منور کی چھوٹی اسکرین پر واپسی

اس کے علاوہ ہو من جہاں، 7 دن محبت ان، پراجیکٹ غازی اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مارچ 2019 میں انہوں نے ہالہ سومرو نامی ڈاکٹر سے منگنی کرلی تھی تاہم اکتوبر 2019 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے منگنی ختم ہونے کا انکشاف کیا۔

انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ ایک دفعہ آپ کے کہنے پر منگنی کی اور آپ ہی نے ختم کی، لیکن اس دفعہ میں اس لڑکی کا انتخاب خود کروں گا جس سے مجھے شادی کرنی ہے'۔

تاہم اداکار نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ 'عقلمند کے لیے اشارہ کافی ہے'، اور وہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہیں گے۔

شہریار منور نے ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے 'پہلی سی محبت' سے چھوٹی اسکرین پر واپس آئے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024