• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سابق بوائے فرینڈ نے دوسروں سے نظریں ملانے تک کی اجازت نہیں دی تھی، برطانوی گلوکارہ

شائع January 29, 2021
ایف کے اے ٹوئگس اور شعیہ لابیف کے درمیان ایک سال تک تعلقات رہے تھے — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ایف کے اے ٹوئگس اور شعیہ لابیف کے درمیان ایک سال تک تعلقات رہے تھے — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ 33 سالہ Tahliah Debrett Barnett المعروف ایف کے اے ٹوئگس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ امریکی اداکار 34 سالہ شعیہ لابیف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انہیں دیگر مرد حضرات کی جانب دیکھنے کی اجازت تک نہیں دیتے تھے۔

ایف کے اے ٹوئگس اور شعیہ لابیف کے درمیان 2019 میں تعلقات استوار ہوئے تھے تاہم ایک ہی سال میں دونوں کے تعلقات ختم ہوئے۔

گلوکارہ نے دسمبر 2020 میں شعیہ لابیف پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ان پر لاس اینجلس کی عدالت میں ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ایف کے اے ٹوئگس نے اداکار پر جنسی، جسمانی و جذباتی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ایک خریدی گئی شے کے طور پر استعمال کیا۔

اگرچہ شعیہ لابیف نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا تاہم ساتھ ہی اداکار نے کہا تھا کہ اگر ان کے کسی رویے کی وجہ سے ایف کے اے ٹوئگس کو تکلیف پہنچی تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔

تاہم اب ایک بار پھر ایف اے کے ٹوئگس نے شعیہ لابیف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں دوسرے مرد حضرات سے آنکھیں ملانے کی اجازت تک نہیں دیتے تھے۔

ایف کے اے ٹوئگس کے شعیہ لابیف سے 2019 سے 2020 تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ایف کے اے ٹوئگس کے شعیہ لابیف سے 2019 سے 2020 تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: رائٹرز

اداکارہ نے بی بی سی ریڈیو 4 کے پوڈکاسٹ شو میں شعیہ لابیف سے تعلقات سمیت ان سے قبل اداکار روبرٹ پیٹسن کے ساتھ تعلقات کے حوالےسے بھی کھل کر بات کی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے 2017 میں کرائی گئی بچہ دانی کی سرجری کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں کئی ماہ بعد معلوم ہوا تھا کہ ان کے رحم مادر میں ٹیومر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی ماہ کی شدید تکلیف سے گزری تھیں تاہم سرجری کے بعد ان کی تکلیف ختم ہوئی۔

اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے شعیہ لابیف سے تعلقات استوار کیے تو انہیں اُمید تھی کہ اداکار بھی ان سے ان کی طرح شدید محبت کریں گے تاہم انہیں کچھ وقت کے بعد ہی احساس ہوا کہ وہ پیار کے نام پر قید خانے میں پھنس چکی ہیں۔

اداکارہ و گلوکارہ نے کہا کہ شعیہ لابیف ان سے توقع رکھتے تھے کہ وہ انہیں حد سے زیادہ چاہیں گی اور دن میں درجنوں بار بوسہ دیں گی اور اگرچہ یہ باتیں اچھی تھیں تاہم ایسی ہی باتوں نے انہیں احساس دلایا کہ وہ قیدی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

روبرٹ پیٹسن سے تعلقات کے وقت بندریا کہا جاتا تھا، گلوکارہ—فائل فوٹو: فلم میگ
روبرٹ پیٹسن سے تعلقات کے وقت بندریا کہا جاتا تھا، گلوکارہ—فائل فوٹو: فلم میگ

ایف کے اے ٹوئگس کے مطابق شعیہ لابیف اگر رات کو نیند سے جاگتے اور انہیں بھی جاگتے دیکھتے تو ان پر شک کرتے اور ان پر الزامات لگاتے۔

انہوں نے بتایا کہ شعیہ لابیف چاہتے تھے کہ وہ صرف انہیں ہی پیار کریں اور انہیں ہی دیکھتی رہیں اور اسی وجہ سے وہ انہیں دوسرے مرد حضرات سے آنکھیں تک ملانے نہیں دیتے تھے۔

اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں 2014 سے 2018 تک روبرٹ پیٹسن سے تعلقات کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ اس دوران انہیں نسلی و جنسی تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف کے اے ٹوئگس کے مطابق روبرٹ پیٹسن کے ساتھ تعلقات کے دوران اداکار کے مداح انہیں واضح طور پر سوشل میڈیا پر ’بندریا‘ کہتے تھے۔

ان کے مطابق جب وہ سرخ لباس پہنتی یا موٹر سائیکل پر سوار ہوتیں تو روبرٹ پیٹسن کے مداح کہتے کہ ’بندریا‘ نے سرخ لباس پہنا ہے اور ’بندریا‘ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق سابق بوائے فرینڈ انہیں دوسرے مردوں کی جانب دیکھنے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے مطابق سابق بوائے فرینڈ انہیں دوسرے مردوں کی جانب دیکھنے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024