• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جیت پر نعمان علی ٹوئٹر کے 'ٹاپ ٹرینڈ' میں کیوں ہیں؟

شائع January 29, 2021
نعمان علی نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لیں — فوٹو: ٹوئٹر
نعمان علی نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لیں — فوٹو: ٹوئٹر

قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو اسے صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

تاہم جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کی۔

سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت میں ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔

نعمان علی نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لیں جبکہ یاسر شاہ نے حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین خوشی سے سرشار ہیں اور ٹوئٹر پر "PakvSA"، "NaumanAli" ، "CongratulationPakistan" اور "Babar" کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں۔

اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان کی جیت کی خوشی منائی جارہی ہے اور ساتھ ہی نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا جارہا ہے۔

کرکٹر احمد شہزاد نے ٹوئٹ کی کہ شاندار جیت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مبارکباد اور انہوں نے فواد عالم، اظہر علی، نعمان علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

عبدالرحمٰن نامی صارف نے کہا کہ ایک طویل عرصے بعد جیت پر ٹیم گرین کو مبارکباد، یاسر اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کی، میں نے سوچا تھا کہ میچ چوتھے دن پر ختم ہوجائے گا۔

حافظ ہنزلہ نے کہا کہ نعمان علی نے ڈیبیو میں 5 وکٹ لیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا زبردست آغاز کیا، ماشااللہ وہ ٹیلنٹ ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی، انہوں نے لکھا کہ سب نے فواد عالم کی سنچری اور پہلے ٹیسٹ میچ میں نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کا لطف اٹھایا۔

ٹی اے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ نعمان علی، یاسر شاہ اور فواد عالم نے تاریخی جیت اپنے نام کی۔

طیب اقبال نامی صارف نے کہا کہ یاسر شاہ اور نعمان علی اور فواد عالم نے پاکستان کے لیے شاندار اداکاری کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید خان نے کراچی ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی، انہوں نے فواد عالم، نعمان علی، یاسر شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

مانی نامی صارف نے لکھا کہ بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

ابراہیم شاہد نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو تاریخی جیت کی مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024