• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ طلاق سے قبل دولت کی تقسیم میں مصروف

شائع January 28, 2021
جوڑا بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پہلے دولت تقسیم کرنا چاہتا ہے، ذرائع—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام
جوڑا بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پہلے دولت تقسیم کرنا چاہتا ہے، ذرائع—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام

رواں ماہ 7 جنوری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین و ان کے شوہر 43 سالہ ریپر کانیے ویسٹ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں چند ماہ سے الگ زندگی گزار رہے ہیں اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان جولائی 2020 میں تلخیاں بڑھیں اور دونوں اگست میں ہی الگ ہوگئے تھے۔

الگ زندگی گزارنے کے بعد اگرچہ ابتدائی طور پر کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے ستمبر 2020 میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے فیصلے کو مؤخر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

تاہم رواں ماہ کے آغاز میں خبریں آئی تھیں کہ ممکنہ طور پر کم کارڈیشین یا کانیے ویسٹ فروری تک عدالت سے رجوع کرلیں گے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ تاحال دونوں کا فوری طور پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شوبز ویب سائٹ ای ٹی آن لائن کے مطابق اگرچہ دونوں اب بھی الگ زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں نے طلاق کے لیے خود کو تیار کر رکھا ہے تاہم تاحال کسی نے بھی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

رپورٹ میں دونوں کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں الگ ہونے کے باوجود بہترین دوست بنے ہوئے ہیںِ تاہم اس کے باوجود دونوں کے درمیان طلاق کے معاملے پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی خواہش ہے کہ وہ طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل اپنی دولت کی منصفانہ تقسیم کریں تو بہتر ہے۔

دونوں نے واضح طور پر طلاق کی وضاحت نہیں کی—فوٹو: رائٹرز
دونوں نے واضح طور پر طلاق کی وضاحت نہیں کی—فوٹو: رائٹرز

اسی حوالے سے یو ایس ویکلی نے بھی جوڑے کے ذرائع سے بتایا کہ دونوں کی خواہش ہے کہ عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دینے سے قبل دولت کی منصفانہ تقسیم کی جائے تو بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت کم کارڈیشین کے پاس اپنے اور کانیے ویسٹ کی دولت کے دستاویزات موجود ہیں اور وہ ان کی منصفانہ تقسیم پر کام کر رہی ہیں۔

دونوں نے مفاہمت سے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے طلاق سے قبل ہی دولت کی تقسیم کی جائے تو زیادہ اچھا رہے گا۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

ذرائع نے بتایا کہ دونوں الگ زندگی گزارنے کے باوجود بچوں کے معاملے پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے دکھائی دیتے ہیں اور وہ بہترین دوست کی طرح رابطے میں بھی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں مارچ کے اختتام تک دولت کی تقسیم کے معاملے کو نمٹانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

دونوں ہی دنیا کے مقبول افراد ہیں اور دونوں کے درمیان 8 سال سے تعلقات ہیں جب کہ دونوں نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024