• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

سونی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش

شائع January 27, 2021
— فوٹو بشکریہ سونی
— فوٹو بشکریہ سونی

سونی نے 2 فلیگ شپ ڈیوائسز ایک اسمارٹ فون اور ایک کیمرے کی شکل میں متعارف کرائی ہیں۔

ان میں سے ایک کمپنی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون ایکسپیریا پرو ہے جو بنیادی طور پر ویڈیو پروفیشنلز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فون ایسے افراد کے لیے بہت کارآمد ہے جو ایم ایم ویو 5 جی کنکشن کو اسٹریم ایونٹس کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپیرا 1 ii کے برعکس پرو ماڈل میں 4 وے بیم فارمنگ انٹینا بہتر نیٹ ورک پروفارمنس کے لیے دیا گیا ہے جبکہ اس میں ایک نیٹ ورک اسٹرنگتھ ویژولائزر بھی ہے، جو صارفین کو بتاتا ہے کہ زیادہ مستحکم سگنل کہا ہے۔

اس فون کا عندیہ کمپنی کی جانب سے 2020 کے آغاز میں دیا گیا تھا مگر اب جاکر اسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.5 ان کا 4K ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جوو تینوں 12، بارہ میگا پکسلز کے ہیں۔

یہ تینوں کیمرے 12، بارہ میگا پکسل کے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس میں 20 فریم فی سیکنڈ آٹو فوکس سپورٹ اور آٹو ٹریکنگ برسٹ نامی فیچر موجود ہے جو کہ دنیا میں پہلی بار کسی اسمارٹ فون کا حصہ بنا ہے، جس کا مقصد ایکشن شاٹس کو بہتر بناتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ آٹو فوکس کے ذریعے حرکت کرتے افراد کو ٹریک کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہر حرکت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

فائیو جی اسپیڈ کی بدولت ان تصاویر یا ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے نیٹ ورک پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور فیچر رئیل ٹائم آئی آٹو فوکس ہے اور انسانوں کے ساتھ جانوروں پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں سونی کے مرر لیس الفا ڈیجیٹل کیمروں کا فوٹو پرو انٹرفیس بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کو امریکا میں ڈھائی ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

دوسرا سونی اے آئی فلیگ شپ اسٹل و ویڈیو کیمرا ہے جس میں فل فریم 50 میگا پکسل سنسر اور کمپنی کی امیج پراسیسنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

اس کیمرے کا نمایاں فیچر اس کی رفتار ہے جو 50.1 میگا پکسل تصویر 30 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے کھینچ سکتا ہے، وہ بھی آٹو فوکس اور آٹو ایکسپوژر ان ایبل ہوتے ہوئے۔

اس رفتار سے صارف 155 کمپریسڈ فائلز کو بفر فل ہونے سے قبل کھینچ سکتا ہے۔

اس کیمرے کی قیمت 6 ہزار 500 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024